رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:36 14.5.2021

پاکستان: آکسیجن سیلنڈرز پر خصوصی ٹیکس مراعات کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرونا کی موجودہ صورتِ حال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیشِ نظر کابینہ نے خصوصی فیصلے کے تحت آکسیجن سیلنڈرز اور اس سے جڑی تمام مصنوعات پر 180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کیا ہے۔​

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔

11:35 14.5.2021

بلوچستان میں لاک ڈاؤن پر تاجر سراپا احتجاج

بلوچستان میں کرونا وائرس کی پابندیوں اور ایس او پیز پر کتنی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور پابندیوں سے کاروباری افراد کس قدر پریشان ہیں؟ جانتے ہیں مرتضیٰ زہری سے سارہ زمان کی گفتگو میں۔

بلوچستان میں لاک ڈاؤن پر تاجر سراپا احتجاج
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:06 0:00

11:35 14.5.2021

پاکستان میں مزید 48 اموات، ڈھائی ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ملک میں دو ہزار 517 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 700 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک نو فی صد رہی۔

11:22 14.5.2021

کرونا بحران اور ٹیلی ورکنگ، امریکیوں کی بڑے شہروں سے ہجرت میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی عالمی وبا کے دوران ہزاروں امریکیوں نے پرہجوم اور بڑے شہروں کو چھوڑ کر چھوٹے شہروں یا دیہاتوں میں سکونت اختیار کر لی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ان افراد نے یہ نقل مکانی نہ ہی ملازمتوں کے نئے مواقع کی وجہ سے اختیار کی ہے اور نہ ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے، بلکہ اس نقل مکانی کی وجہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور وبا کے دوران گھر سے کام کرنے کی خواہش ہے۔

وینڈربلٹ یونی ورسٹی کے محقق پیٹر ہیس لیگ نے جارجیا ٹیک یونیورسٹی کے ڈینئیل ویگلے کے ساتھ مل کر لوگوں کی نقل مکانی کی وجوہات پر تحقیق کی ہے۔ ان کی تحقیق کی اشاعت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ لیکن خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کافی عرصے سے بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ لیکن وبا کے دوران اس رجحان میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے دفاتر میں گھر سے کام کرنے کی ہدایات آئیں تو واشنگٹن ڈی سی میں مقیم سی سی لنڈر اپنے 770 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG