رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:18 15.5.2021

کرونا وائرس: بھارتی مسلمانوں کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید

بھارت حالیہ دور میں صحت کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں عید الفطر کے موقع پر خصوصی احتیاط کے لیے اپیل کی جا رہی تھی۔ بھارت میں کرونا وائرس کی صورتِ حال کے بارے میں جانتے ہیں دہلی سے وائس آف امریکہ کے سہیل انجم سے ارم عباسی کی گفتگو میں۔

کرونا وائرس: بھارتی مسلمانوں کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:28 0:00

16:39 15.5.2021

برطانیہ: کرونا کی بھارتی قسم سے متاثرہ ٹاؤنز میں کرونا ٹیسٹ میں فوج تعاون کرے گی

برطانیہ نے ملک کے دو شمالی ٹاؤنز میں گھر گھر کرونا ٹیسٹ کرنے کے لیے ہفتے کو محکمہ صحت کے عہدیدار تعینات کر دیے ہیں۔ جنہیں فوج کا تعاون بھی دستیاب ہو گا۔

برطانوی حکومت کا یہ اقدام تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی بھارتی قسم پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اگلے ماہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کرونا وائرس کی مذکورہ قسم جس کی تشخیص سب سے پہلے بھارت میں کی گئی تھی، اس سے متاثرہ کیسز کی تعداد ایک ہفتے میں دو گنا ہو گئی ہے۔

حکومتی سائنس دانوں کے مطابق کرونا وائرس کی یہ قسم، برطانیہ میں سامنے آنے والی قسم کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن کا صحافیوں سے گفتگو میں جمعے کو کہنا تھا کہ اگر یہ وائرس زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تو انہیں کچھ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ فوجی اہلکار بولٹن اور بلیک برن کے علاقوں میں کرونا ٹیسٹ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

15:31 15.5.2021

چین: وبا کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم منسوخ

چین نے کرونا وبا کے پیش نظر دنیا کی بلند ترین چوٹی 'ماؤنٹ ایورسٹ' کو اپنے علاقے تبت سے رواں سال سر کرنے کی مہم کو منسوخ کر دیا ہے۔

اس سال موسم بہار کے دوران 21 چینی کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی اجازت حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ پچھلے اتوار کو چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ چین چوٹی کی پیک پر نیپال اور چین سے آنے والے کوہ پیماؤں کے درمیان فرق واضح رکھنے کے لیے ایک لائن بنائے گا۔

دوسری طرف وبا کے پیش نظر ہمالیائی ملک نیپال کی طرف سے جہاں آکسیجن کی شدید قلت پائی جاتی ہے، نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں سے رواں سال اپریل مئی میں درخواست کی تھی کہ وہ اپنے خالی سلنڈرز واپس لے آئیں۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو اب تک چھ ہزار سے زائد کوہ پیما سر کر چکے ہیں۔ جب کہ اس چوٹی کو 1953 میں سب سے پہلے ایڈمنڈ ہیلری اور شرپا ٹینزنگ نے سر کیا تھا۔

15:29 15.5.2021

آسٹریلیا: بھارت میں پھنسے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی

آسٹریلیا، کرونا وبا سے شدید متاثرہ ملک بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لائے گا۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق 80 مسافر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ہفتے کو آسٹریلوی شہر ڈارون پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی شدت کے باعث آسٹریلوی حکومت کی طرف سے بھارت سے آنے والی پروازوں پر پچھلے ماہ پابندی لگا دی گئی تھی۔

آسٹریلیا پہنچنے والے مسافروں کو پرواز پر سوار ہونے سے پہلے کرونا ٹیسٹ کی دو منفی رپورٹس دکھانا ہوں گی۔ جس کے بعد آسٹریلیا پہنچنے پر انہیں دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

آسٹریلیا کے لیے پرواز پر جمعے کو سوار ہونے والے 70 مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ ان میں یا ان کے قریبی عزیزوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG