رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:34 17.5.2021

پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں آٹھ مئی سے نافذ لاک ڈاؤن کی مدت 16 مئی کو ختم ہو گئی ہے جس کے بعد پیر سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

ملک میں ایک ہفتے سے زائد نافذ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق حکومت کی جانب سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاؤن آٹھ سے 16 مئی تک نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

15:44 16.5.2021

بھارت میں کرونا سے مزید چار ہزار ہلاکتیں

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار سے زائد افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اتوار کو مسلسل تیسرے روز کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی رپورٹ کی گئی۔ ملک میں مزید تین لاکھ 11 ہزار 170 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار 77 ہے جب کہ اب تک دو لاکھ 70 ہزار 284 اموات ہوئی ہیں۔

حکام نے ہفتے کو کہا کہ رواں ہفتے کرونا کیسز کی مثبت شرح کم ہو کر 19.8 فی صد رہی جو گزشتہ ہفتے 21.9 فی صد تھی۔

15:39 16.5.2021

پاکستان میں کرونا کے مزید 2379 کیس رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت کچھ حد تک کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور ملک میں یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اتوار کو 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 402 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 379 کے نتائج مثبت آئے۔

ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.82 فی صد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 76 افراد کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔

پاکستان میں اب تک آٹھ لاکھ 77 ہزار 130 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 ہزار 543 ہے۔

14:32 16.5.2021

نئی دہلی میں مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِاعلیٰ اروند کیجری وال نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کرونا کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ابھی مثبت کیسز کی شرح پانچ فی صد سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے تحت میٹرو سروس کی بندش سمیت تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ان کے بقول لاک ڈاؤن کے بعد کرونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ لہذٰا ہم گزشتہ کچھ دنوں میں حاصل کیے گئے فائدے کو کھونا نہیں چاہتے اور اسی لیے ہم لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی ریاست ہریانہ میں بھی کرونا وائرس کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو 24 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG