رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:35 21.5.2021

پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں جمعرات کو 51 ہزار 528 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے تین ہزار 70 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ نو پانچ فی صد رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 102 افراد کرونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک آٹھ لاکھ 93 ہزار 461 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 20,089 ہے۔

12:43 21.5.2021

پاکستان: 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہفتے سے ویکسی نیشن کا آغاز

پاکستان میں کرونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے متحرک ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 30 اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

اسد عمر نے جمعے کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 30 اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کل یعنی ہفتے سے کیا جائے گا۔

14:45 20.5.2021

حکومت نے پیشہ وارانہ امتحانات اور ٹیسٹ کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے پیشہ وارانہ امتحانات اور ٹیسٹ کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ امتحانی مراکز، طلبا کی تعداد اور امتحانات کے لیے ایس او پیز کے انتظامات کی تفصیلات وفاقی وزارت تعلیم کی سیکریٹری کو جمع کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامات تسلی بخش ہوئے تو فوری طور پر امتحانات کی اجازت دے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بدھ کو یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کے اجلاس میں پانچ فی صد سے کم مثبت کیسز والے علاقوں میں 24 مئی سے مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

14:43 20.5.2021

بھارت میں کرونا سے تین ہزار 874 افراد ہلاک

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 874 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں بدھ کو مزید دو لاکھ 76 ہزار 110 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 440 ہے اور اب تک عالمی وبا سے دو لاکھ 87 ہزار 122 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG