رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:09 7.6.2021

پاکستان میں کرونا کے 1490 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1490 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ صفر ایک فی صد رہ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا سے مزید 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 21 ہزار 323 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک کرونا کے نو لاکھ 33 ہزار 630 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

13:05 7.6.2021

بھارت میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے ایک لاکھ 636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں پیر کو مزید دو ہزار 427 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے ایک لاکھ 74 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

12:19 7.6.2021

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کرونا وبا کے پیشِ نظر بند کیے گئے اسکول سات جون سے کھول دیے گئے ہیں۔

صوبے میں پیر سے پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلی سے دسویں جماعت تک کے طلبا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک پہن کر اسکول آئے۔

دوسری جانب طلبا کی آمد کے موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا۔

11:23 7.6.2021

سندھ میں نویں سے جامعات تک تدریسی عمل بحال

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سات جون سے نویں سے جامعات تک کے طلبا کے لیے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

سندھ کے وزیر تعلیم سینیٹر سعید غنی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو نویں اور اوپر کی جماعتوں کے لیے سخت ایس او پیز اور پچاس فی صد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ تمام عملے کو کرونا ویکسین لگوانی ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG