رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:25 15.6.2021

پاکستان میں 838 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 838 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ تین نو فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 59 افراد کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

ملک میں کرونا سے اب تک نو لاکھ 43 ہزار 27 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہے۔

11:23 15.6.2021

بھارت: ڈھائی ماہ بعد کم ترین کیسز

بھارت میں منگل کو ڈھائی ماہ بعد کرونا کے کم ترین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 471 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار پانچ فی صد ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار 726 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

11:00 15.6.2021

کرونا 'لیب لیک' نظریے پر چین کا احتجاج، امریکہ پر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کرونا وائرس کے کسی لیبارٹری سے لیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

چین نے ایسی میڈیا رپورٹس کی وجہ سے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن کرونا وائرس کی عالمی وبا کی ابتدا سے متعلق معاملے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے اور امریکہ کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ بات جمعے کے روز چینی خارجہ پالیسی کے ایک سینئیر مشیر یانگ جی ایچی اور امریکی خارجہ سیکرٹری اینٹنی بلنکن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، بات چیت کے دوران دونوں ممالک میں ہانگ کانگ میں آزادیوں کو محدود کرنے اور شمال مغربی چینی صوبے سنکیانگ میں ویغور مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر حراست میں لیے جانے جیسے معاملات پر اختلاف رائے ابھر کر سامنے آیا۔

کرونا وائرس کی وبا کی ابتدا سے متعلق مزید تحقیقات کے مطالبات، چین کے لیے اس لیے باعث تشویش ہیں کہ پہلے ہی خیال کیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس کی ابتدا چین میں ووہان میں واقع لیبارٹری سے لیک ہونے سے ہوئی ہے۔ ایسی رپورٹوں پر چین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید پڑھیے:

13:15 14.6.2021

کرونا کے سائے میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کرونا وائرس کے خدشات کے باوجود برازیل میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن برازیل نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔

وینزویلا کے اسکواڈ میں شامل آٹھ کھلاڑیوں کے ہفتے کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزید 15 کھلاڑیوں کو ہنگامی طور پر بلا لیا گیا ہے۔ کوپا امریکہ میں ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز تین جولائی سے ہو گا اور ایونٹ کا فائنل 10 جولائی کو میراکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دو سال قبل اسی گراؤنڈ میں کوپا امریکہ کے فائنل میچ میں برازیل نے پیرو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG