رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:23 17.6.2021

پاکستان میں اموات کی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 1119 افراد متاثر جب کہ 46 اموات ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 46 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی ہے۔ جب کہ مزید 1119 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر متاثر افراد کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار ہو گئی ہے۔

پاکستان میں وبا سے متاثرہ آٹھ لاکھ 87 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 36 ہزار 215 افراد زیرِ علاج ہیں۔

18:11 17.6.2021

کرونا وائرس نے بھارتی کشمیر کے خواجہ سراؤں کو بے روزگار کر دیا

کرونا وائرس کی وبا سے پہلے جہاں لوگوں کی شادیوں اور خوشی کی دیگر تقریبات میں ناچ گا کر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے خواجہ سرا گزارا کر لیتے تھے۔ لیکن وبا کے بعد نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد علاقے میں شادیاں اور موسیقی کی محفلیں بند ہو چکی ہیں اور ان کا روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

اس صورت حال کے باعث خواجہ سراؤں کے پاس اپنا بیٹ بھرنے کے لیے آمدنی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں رہا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 19 برس کے خوشی میر نے اخراجات پورے کرنے کے لیے 15 دن تک محنت مزدوری کا کام کیا جس سے اس سے ان کے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے ہیں۔

بقول خوشی میر، ان کے پاس اپنے خاندان کا پیٹ بھرنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

بھارت میں 2019 میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن اور پھر اس کے بعد کرونا وائرس کی وبا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی زیر انتظام کشمیر کے خواجہ سرا کسی قسم کی آمدنی سے محروم ہو چکے ہیں۔

روزگار نہ ہونے کی وجہ سے کچھ خواجہ سراؤں نے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ٹھانی۔ خوشی میر اور کچھ دوسرے رضاکاروں نے خواجہ سراؤں کے گھروں میں کھانا بانٹنا شروع کر دیا۔ انہوں نے تقریباً 220 ایسے افراد کو راشن کی فراہمی شروع کی جن میں میک اپ آرٹسٹ، گلوکار اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزید جانیے

18:09 17.6.2021

بھارت کے پہاڑی علاقوں میں کرونا وبا سے کیسے نمٹا گیا؟

بھارت میں کرونا کی دوسری لہر مئی میں بلند ترین سطح پر تھی۔ اب اس میں کافی کمی آ چکی ہے۔ ہمالیہ کے دامن میں ریاست ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں میں وبا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کے لیے کیا نیا طریقہ اپنایا گیا اور موجودہ صورتِ حال کیا ہے؟ دیکھیے وائس آف امریکہ کے سہیل انجم سے سارہ زمان کی گفتگو میں۔

بھارت کے پہاڑی علاقوں میں کرونا وبا سے کیسے نمٹا گیا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:39 0:00

18:04 17.6.2021

بھارت میں وبا سے مزید 2330 افراد ہلاک

بھارت میں کرونا وائرس سے مزید دو ہزار تین سو 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 2330 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 81 ہزار 903 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 ہزار سے زائد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

وبا سے اب تک بھارت بھر میں دو کروڑ 97 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG