رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:45 26.6.2021

روس: ویکسین کی کمی کے باعث چند علاقوں میں ویکسی نیشن مہم روک دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس کے وسطی علاقوں میں کرونا ویکسین کی کمی کے پیشِ نظر ویکسی نیشن مہم دو روز کے لیے روک دی گئی ہے۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بشکیریا اور خبروسک کے علاقوں میں چند ویکسی نیشن سینٹرز پر جمعے سے مہم روک دی گئی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مہم ویکسین کی کمی کے باعث اگلے ہفتے پیر تک روکی گئی ہے۔

روس میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکام اس کی وجہ انتہائی مہلک ڈیلٹا ویرینٹ اور سست روی کا شکار ویکسین مہم کو قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے ایک تہائی ماسکو سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کو وبا کے سبب مزید 619 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

15:45 26.6.2021

کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ ویکسین نہ لگوانے والوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ ‘کووڈ 19’ کا سبب بننے والا کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد اور ان ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جہاں وبا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سوئٹزر لینڈ میں قائم ہیڈ کوارٹر میں جمعے کو بریفنگ کے دوران ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ، کرونا وائرس کو سب سے تیزی سے پھیلانے والا ویرینٹ ہے۔ جس کی تشخیص 85 ممالک میں کی گئی ہے۔

ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے رپورٹ کیے جانے والے کیسز میں مسلسل آٹھویں ہفتے کمی دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم کیسز میں کمی کی رفتار اب کم ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ میں کرونا کیسز اور اموات میں لگ بھگ 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے وبا کے باعث عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کی ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں وائرس کی منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے:

14:52 26.6.2021

آسٹریلیا: سڈنی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونے پر دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ 80 کیسز رپورٹ ہونے کے سبب دو ہفتوں کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

اگلے ماہ نو جولائی تک لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں لوگ ضروری کاموں کے علاوہ، طبی ضروریات، تعلیم اور خرید و فروخت کے لیے باہر نکل سکیں گے۔

سڈنی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر 10 لاکھ سے زائد افراد کرونا وبا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پہلے ہی لاک ڈاؤن میں تھے تاہم حکام کے مطابق حالیہ کیسز میں اضافے کے سبب پابندیوں میں سختی کی جا رہی ہے۔

ہفتے سے لگائے جانے والا لاک ڈاؤن سڈنی کے علاوہ مضافاتی علاقوں بلیو ماؤنٹینز، سینٹرل کوسٹ اور ولو گونگ میں بھی لگایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی باقی ریاستوں میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔

16:58 25.6.2021

اسرائیل: ڈیلٹا قسم کے پیشِ نظر عوام کو ایک بار پھر ماسک پہننے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی حکام نے جمعے کو عوام سے کہا ہے کہ وہ اندرونی مقامات میں رہتے ہوئے بھی فیس ماسک پہنیں۔

حکام کی طرف سے ماسک پہننے کی پابندی ہٹائے جانے کے 10 دنوں بعد کرونا وائرس کے ڈیلٹا قسم کے باعث ایک بار پھر سے ہدایات دی گئیں ہیں۔

اسرائیل میں ڈیلٹا قسم سے متاثرہ 138 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے باعث حکام نے دوبارہ سے چند پابندیاں لگانے کے فیصلے کے علاوہ والدین سے 12 سے 15 سال کے بچوں کو کرونا ویکسین لگوانے کا کہا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے گھروں کے علاوہ دیگر اندرونی مقامات پر بھی فیس ماسک پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی 93 لاکھ آبادی میں سے 55 فی صد آبادی فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG