رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:45 9.7.2021

پاکستان میں تیسرے روز کرونا وائرس کے 15 سو سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز کرونا وائرس کے 15 سو سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ملک میں اب تک کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد خوراکیں دی جاچکیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق جمعے کو ملک میں 1737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے تھے اور 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی طور پر فعال کیسز 35 ہزار573 ہوگئے ہیں جب کہ کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 3.65فی صد ہوگئی ہے۔

15:27 9.7.2021

پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر کا خدشہ

پاکستان کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ہمارے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ماڈلز چوتھی لہر شروع ہونے کے امکان ظاہر کررہے ہیں۔ اب چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے اور کرونا کی دیگر اقسام بالخصوص بھارتی قسم کے پھیلاؤ کے باعث یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔

12:44 8.7.2021

بھارت میں کرونا سے مزید 817 اموات

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 45 ہزار 892 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے مزید 817 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 291 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

12:43 8.7.2021

پاکستان میں ایک ہزار 683 نئے کیس

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 531 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 683 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا کیسز کی مثبت شرح تین اعشاریہ تین فی صد رہی۔

ملک میں کرونا سے 24 افراد کی اموات ہوئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے ایک ہزار 84 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG