رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:45 10.7.2021

بھارت میں ڈیلٹا کے بعد مزید مہلک قسم ’ڈیلٹا پلس‘ کی تشخیص

بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا پلس کے کم از کم 138 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاستی حکومت کی طرف سے ہفتے کی دوپہر 12 بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے اخبار 'ہندوستان ٹائمز' کے مطابق وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کے 151 نمونے تشخیص کے لیے لیبارٹری میں بھیجے جن میں سے 138 میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ، 10 میں ڈیلٹا ویرینٹ جب کہ تین میں ایلفا ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیلٹا پلس، ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ مہلک ویرینٹ ہے جو کہ پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھی گزشتہ دنوں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

20:41 10.7.2021

امریکہ کی انڈونیشیا کو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں فراہم

انڈونیشیا میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافے کے سبب امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے جمعے کو موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں انڈونیشیا بھیج دی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ویکسین بھیجنے کے علاوہ امریکہ وبا کے خلاف اقدامات کرنے میں بھی انڈونیشیا کی معاونت کر رہا ہے۔

جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ انڈونیشیا کو اس وقت وبا کے سبب مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کے جذبات وبا سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

انڈونیشیا میں اس وقت ریکارڈ کرونا کیسز سامنے آ رہے ہیں اور ڈیلٹا قسم کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

20:37 10.7.2021

کیا پاکستان کرونا وبا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

امریکہ کے تجزیہ کار کوگل مين نے جریدے ’اکانومسٹ‘ کی 'گلوبل نارمیلسی انڈیکس' پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ درجہ بندی قبل از وقت ہے۔ جب کہ انہوں نے پاکستان کے لیے اسے اہم بھی قرار دیا۔ اس بارے میں جانتے ہیں وائس آف امریکہ کی مونا کاظم شاہ سے اسد اللہ خالد کی گفتگو میں۔

کیا پاکستان کرونا وبا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:06 0:00

20:36 10.7.2021

بینکاک میں رات کو سات گھنٹوں کا کرفیو نافذ

تھائی لینڈ میں حکام نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دارالحکومت بینکاک اور متصل صوبوں میں رات کے اوقات میں سات گھنٹوں کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ میں وبا پر نظر رکھنے والے ادارے ‘سی سی ایس اے’ کے ترجمان ناتاپانو نوپاکن کا ٹی وی پر خطاب میں کہنا تھا کہ کرفیو رات نو بجے سے چار بجے تک نافذ رہے گا۔ جس کا آغاز آئندہ ہفتے پیر سے ہو گا۔

کرفیو کے دوران ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس بند رہیں گے جب کہ ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

حکام کی طرف سے لوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے کام کریں اور صرف ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکلیں۔

علاوہ ازیں پانچ افراد سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جب کہ غیر ضروری سفر کرنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG