رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:39 25.7.2021

پاکستان: کرونا سے مزید 45 مریضوں کا انتقال

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو ہزار 819 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 579 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ تین دو فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے مزید 45 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔ جس سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 16 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک 10 لاکھ چار ہزار 694 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے نو لاکھ 25 ہزار 958 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

14:37 25.7.2021

بھارت میں کرونا کے 39 ہزار سے زائد نئے مریض

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 742 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا سے متاثرہ 535 مریض انتقال بھی کرگئے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 551 ہو چکی ہے۔ وائرس سے اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

14:36 25.7.2021

پاکستان میں مزید پانچ لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

ملک میں کرونا کے نگران ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق 24 جولائی کو ملک میں پانچ لاکھ 17 ہزار 255 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک دو کروڑ 54 لاکھ 32 ہزار 173 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

20:19 24.7.2021

امریکہ: بے گھر افراد کو کرونا ویکسی نیشن پر آمادہ کرنے کی مہم

امریکی صحتِ عامہ کے اداروں کے مطابق بے گھر افراد کو وسائل کی کمی اور ایک جگہ مستقل طور پر نہ رہنے کے باعث کرونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔ 'لائف 360' میں صبا شاہ خان امریکی شہر کینساس سٹی کی ایک غیر منافع بخش تنظیم کے بارے میں بتا رہی ہیں جو بے گھر افراد کو ویکسین لگوانے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے۔

امریکہ: بے گھر افراد کو کرونا ویکسی نیشن پر آمادہ کرنے کی مہم
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:31 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG