رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:37 26.7.2021

پاکستان میں ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں 23 مئی کے بعد سے پہلی بار پیر کو تین ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کرونا سے مزید 32 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے ایک ہزار 641 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اب تک دس لاکھ آٹھ ہزار 446 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہے۔

11:35 26.7.2021

پنجاب: گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی مہم کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے صوبے پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں گھر گھر جا کر خصوصی ویکسی نیشن مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق اس خصوصی ویکسی نیشن مہم کے تحت لاہور، ملتان، گجرانوالہ اور فیصل آباد کی 40 فی صد آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے تحت راولپنڈی کی کم از کم 70 فی صد آبادی کو بھی ویکسین کی خوراک فراہم کی جائے گی۔

15:13 25.7.2021

آسٹریلیا: نیو ساؤتھ ویلز میں 141 نئے مریض، کرونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

لاک ڈاؤن کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
لاک ڈاؤن کے خلاف ریلی نکالی گئی۔


آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے اور وہاں اتوار کو کرونا کے مزید 141 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق یہ کیسز رواں سال مقامی سطح پر سامنے آنے والے یومیہ کیسز کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز 163 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

آسٹریلوی ریاست جون سے کرونا وائرس بالخصوص تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ کی لپیٹ میں ہے اور وہاں اب تک دو ہزار 81 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں لوگوں نے گزشتہ روز احتجاج بھی کیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کی پریمیئر گلیڈیز بیریجیکلین نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ روز کے احتجاج کے تناظر میں کیا میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ کتنا ناگوار تھا۔ اس سے میرا دل ٹوٹ گیا۔

انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ اس سے کوئی دھچکا نہیں لگے گا لیکن ایسا ہو بھی سکتا ہے۔

15:10 25.7.2021

ملائیشیا میں کرونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملائیشیا میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ملک کی وزارتِ صحت کے مطابق اتوار کو کرونا وائرس کے ریکارڈ 17 ہزار 45 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 13 ہزار 438 ہو چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG