رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:56 30.7.2021

وفاق کا سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ

کراچی میں کرونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے وفاق نے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرونا وبا کے نگراں ادارے این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کو این سی او سی کے اجلاس کے دوران کراچی میں کرونا کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد وفاق نے وبا سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں آکسیجن کی دستیابی، بستر اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی کے علاوہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سیکیورٹی اہل کاروں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

10:35 30.7.2021

سعودی عرب: 17 ماہ بعد ویکسی نیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو آنے کی اجازت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے جمعے کو ویکسی نیشن مکمل کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزا رکھنے والے غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی یکم اگست سے اٹھا لی جائے گی۔

سعودی وزارتِ سیاحت کے مطابق سرکاری طور پر منظور شدہ ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی مکمل خوراکیں حاصل کرنے والے سیاحوں کو قرنطینہ کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ بشرطیکہ ان کے پاس 72 گھنٹوں کے دوران لیا جانے والا کرونا کا منفی پی سی آر ٹیسٹ ہو۔

وزارتِ سیاحت کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو صحت کے حکام کے پاس اپنی تفصیلات بھی درج کرانا ہوں گی۔

08:58 30.7.2021

مکران ڈویژن میں کرونا کی چوتھی لہر میں شدت، شہری علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے مکران ڈویژن میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر می شدت آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع گوادر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کی شرح 28 فی صد رہی ہے۔

مکران میں کرونا میں اضافے کے پیشِ نظر 25 جولائی سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام دکانیں، ہوٹل اور ریستوران بند رہیں گے۔ تمام مچھلی مارکیٹس میں کاروبار کے علاوہ پارکس میں آمد، میدانوں میں کھیل اور مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب وبا سے بچاؤ کے لیے مکران ڈویژن میں گوادر اور تربت میں اسپرے مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران عوامی مقامات کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈوں میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔

ضلع گوادر کی تحصیل پسنی سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی ساجد نور کے مطابق پسنی میں کرونا کے 100 ٹیسٹ میں سے 25 کے نتائج مثبت آئے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صورتِ حال کس قدر خراب ہے۔

مزید پڑھیے

08:53 30.7.2021

امریکہ: معیشت کی شرح نمو میں ساڑھے چھ فی صد اضافہ، معیشت پر کرونا کے دباؤ میں کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی معیشت کی شرح نمو پچھلے تین ماہ کے دوران کرونا سے بچاؤ کی ویکسین مہم اور حکومتی امداد کی بدولت بڑھ کر ساڑھے چھ فی صد ہو گئی ہے جب کہ ملکی معیشت کا سائز عالمی وبا سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے تازہ ترین اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ عالمی وبا کی باعث ہونے والی کساد بازاری سے باہر نکل آیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ تجارت کے مطابق اپریل اور جون کے دوران امریکہ کی جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 6.3 فی صد کی سالانہ سطح سے بھی تیز تر رہی۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی تھی۔ لیکن کمپنیوں کو پھر سے اسٹاک جمع کرنے اور رسد کے کچھ مسائل کے باعث معاشی شرح نمو میں ایک فی فیصد کے لگ بھگ کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG