رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:48 2.8.2021

چین میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے کے بعد پابندیوں میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا چین میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ اب تک 20 سے زائد شہروں اور ایک درجن سے زائد صوبوں میں پھیل چکی ہے۔

ڈیلٹا قسم کی روک تھام کے لیے کئی شہروں میں سخت پابندیاں نافذ ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

چین کے صوبے ہنان کے وسطی شہر زوزہوا میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے جہاں حکام نے پیر کو شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے لیے گھروں میں ہی رہیں۔

مقامی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال بدستور پیچیدہ ہے۔

حکام نے وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

11:20 2.8.2021

ویکسین نہ لگوانے والے دوسروں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: فاؤچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متعدی امراض کے چوٹی کے ماہر امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ایک مرتبہ پھر ویکسین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے لاکھوں امریکی دوسروں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور صورتِ حال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی امریکی صدر جو بائیڈن کے میڈیکل ایڈوائزر بھی ہیں۔ انہوں نے اتوار کو نشریاتی ادارے 'اے بی سی' کے پروگرام 'دِس ویک' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم تکلیف کا باعث بن رہی ہے اور اس ویرینٹ سے ملک مشکلات سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صحتِ عامہ سے متعلق ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ اگر آپ وبا کا شکار ہو جاتے ہیں اور دوسروں کو یہ وائرس منتقل کرتے ہیں تو آپ دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان علاقوں میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں لوگ ویکسین لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس صورتِ حال سے متعلق کہا تھا کہ ہم خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور غلط سمت میں جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

10:36 2.8.2021

بھارت میں 40 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 134 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ ایک فی صد رہی۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کے شکار مزید 422 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

09:50 2.8.2021

آسٹریلیا: برسبین میں نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے حکام نے پیر سے برسبین شہر میں پہلے سے نافذ شدہ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو مقامی سطح پر ایک روز کے دوران رواں برس رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

آسٹریلیا کے تیسرے بڑے شہر برسبین میں پہلے سے نافذ شدہ لاک ڈاؤن کی مدت منگل کو ختم ہونا تھی۔ تاہم نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے لاک ڈاؤن میں اتوار تک توسیع کر دی ہے۔

کوئنز لینڈ کے ڈپٹی پریمیئر اسٹیون ملز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ لاک ڈاؤن وبا کی روک تھام کے لیے ناکافی ہو گا۔

واضح رہے کہ برسبین کے حکام نے چھ ہفتوں کے لیے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کے احکامات دیے تھے جس کی مدت منگل کو مکمل ہو رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG