رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:28 7.8.2021

بھوٹان نے کرونا وائرس کو شکست کیسے دی؟

بھوٹان میں کرونا وائرس کے تقریباً ڈھائی ہزار کیسز رپورٹ ہوئے البتہ اموات صرف دو ہوئیں۔ یہاں کی 90 فی صد بالغ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔ بھوٹان کی آبادی اگرچہ بہت کم ہے البتہ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ملک محدود وسائل کے باوجود کرونا وائرس پر قابو پانے کے اعتبار سے بہت سے ممالک سے آگے ہے۔

بھوٹان نے کرونا وائرس کو شکست کیسے دی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:02 0:00

13:40 7.8.2021

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کی موت، وبا سے ہلاک ڈاکٹرز کی تعداد 69 ہو گئی

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں قائم ایوب میڈیکل کمپلیکس میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز پتھالوجی ڈاکٹر احسان الحق کرونا وبا کے سبب انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز کی صوبائی تنظیم کے مطابق کرونا وبا سے اب تک 69 ڈاکٹرز ہلاک ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اس عالمی وبا سے اب تک 38 ہیلتھ ورکرز بھی انتقال کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر احسان الحق گزشتہ تین دن سے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے کرونا وارڈ میں زیر علاج تھے۔

13:38 7.8.2021

آسٹریلیا میں رواں سال کے دوران ریکارڈ یومیہ کیسز اور اموات رپورٹ

آسٹریلیا میں ہفتے کو رواں سال کے دوران ریکارڈ یومیہ کیسز اور اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ جب کہ تین ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریا اور کوئنز لینڈ میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے 361 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے باعث پانچ اموات بھی ہوئی ہیں۔ جو کہ رواں سال کے دوران سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتیں ہیں۔

لگ بھگ ایک کروڑ 50 لاکھ یا آسٹریلیا کی 60 فی صد آبادی والی ان تین ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اب تک لگ بھگ تین لاکھ 60 ہزار کے قریب کرونا کیسز اور 937 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

آسٹریلیا میں ویکسین لگائے جانے کی شرح بہت کم ہے اور اب تک 16 سال سے زائد والے صرف 20 فی صد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

10:42 6.8.2021

اٹلی: اساتذہ، پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ہیلتھ پاس لازم قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اٹلی کی کابینہ نے جمعرات کو اساتذہ، پبلک ٹرانسپورٹ، اندرونِ ملک پروازوں اور ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ پاس کو لازم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق اسکول اور یونی ورسٹی کے عملے بشمول طالب علموں کے لیے ہیلتھ پاس دکھانا لازم ہو گا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہیلتھ پاس سے یہ ثابت ہو گا کہ شہری نے کرونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے یا وہ پچھلے چھ ماہ میں کرونا سے صحت یاب ہوا ہے یا پھر گزشتہ 48 گھنٹوں میں اس کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق اگر عملے کے پاس ہیلتھ سرٹیفکٹ نہیں ہو گا تو اسے پانچ روز کے لیے معطل اور ان کی تنخواہ روک لی جائے گی۔

گرین پاس یکم ستمبر سے اندرونِ ملک پروازوں، ٹرینوں اور دیگر سروسز سے سفر کرنے والے مسافروں پر لاگو ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG