رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:40 22.8.2021

پاکستان: کرونا وائرس سے مزید 3842 افراد متاثر

پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سات فی صد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 53 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے تین ہزار 842 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ ایک فی صد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 75 مریض انتقال بھی کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 932 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 11 لاکھ 23 ہزار 812 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 10 لاکھ 9 ہزار 55 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

18:04 21.8.2021

پاکستان میں وبا سے متاثرہ 10 لاکھ افراد صحت یاب

پاکستان میں کرونا وبا سے متاثر ہونے والے 10 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے 11 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 10 لاکھ چھ ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق وبا سے 24 ہزار 848 اموات ہوئی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

18:01 21.8.2021

پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں ایک کرور 30 لاکھ 22 ہزار افراد کو لگائی جا چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھی میں اب تک ایک ڈوز لگانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں پانچ لاکھ 84 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

17:55 21.8.2021

بیلجیم کا برسلز کے علاوہ پورے ملک میں پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی ملک بیلجیم میں دو تہائی آبادی کو کرونا ویکسین لگائے جانے کے بعد حکومت وبا کے باعث ملک بھر میں عائد کردہ پابندیاں یکم ستمبر سے ختم کر رہی ہے تاہم برسلز شہر کے کچھ حصوں میں ویکسین لگائے جانے کی رفتار سست ہونے کے سبب عائد کردہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔

بیلجیم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا 10 افراد میں سے 8 سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے۔ جس کے بعد وہ یہ اقدام لے سکتے ہیں۔

وبا کے سبب عائد کردہ پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ریستوارن اور کیفے معمول کے اوقات میں کھلیں گے۔

ریستورانوں اور کیفے میں جانے والے افراد اور ایک میز پر بیٹھنے والوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ اس کے باوجود لوگوں کو فیس ماسک پہننا پڑے گا۔

تاہم انڈور منعقد ہونے والی 200 افراد تک گنجائش والی محافل میں فیس ماسک لازمی نہیں ہو گا جب کہ آؤٹ دوڑ میں منعقد ہونے والی محافل میں 400 تک افراد بغیر ماسک کے شرکت کر سکتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG