رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:32 23.8.2021

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پیر کو کرونا وائرس سے 80 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 25 ہزار تین ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3772 کیسز سامنے آئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا کے پھیلاؤ کی شرح سات فی صد ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 919 ہے۔

17:48 22.8.2021

ایران: کرونا پابندیوں کے ہٹنے کے بعد اموات میں اضافہ، 684 افراد ہلاک

ایران میں کرونا پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔
ایران میں کرونا پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے ہٹنے کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ 680 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 684 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 38 ہوگئی ہے۔

ایران میں کرونا وائرس سے مزید 36 ہزار 419 افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 77 ہزار 114 ہو چکی ہے۔

14:31 22.8.2021

آسٹریلیا میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، وزیراعظم کا لاک ڈاؤن حکمت عملی کا دفاع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا ہے اور ملک میں ایک روز میں 914 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریا اور آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ البتہ آسٹریلوی وزیرِاعظم نے اس لاک ڈاؤن حکمتِ عملی کا دفاع کیا ہے۔

وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے اتوار کو کہا ہے کہ آسٹریلیا کرونا وائرس کے خلاف اپنی لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی تب تک برقرار رکھے گا جب تک اس کی 70 فی صد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل نہیں ہو جاتی۔ لیکن اس کے بعد انہیں وائرس کے ساتھ رہنا شروع کرنا ہو گا۔

انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ آپ ہمیشہ لاک ڈاؤن کے ساتھ نہیں رہ سکتے اور کچھ مواقع پر آپ کو حکمتِ عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اور یہ 70 فی صد ویکسی نیشن پر ہو سکتی ہے۔

13:58 22.8.2021

بھارت میں کرونا وائرس سے مزید 403 افراد ہلاک

بھارت میں کرونا وائرس سے مزید 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 95 فی صد رہی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 948 نئے مریض اور 403 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 234 ہو چکی ہے جب کہ وبا سے اب تک چار لاکھ 34 ہزار 367 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG