رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:54 24.8.2021

نیوزی لینڈ میں گزشتہ برس اپریل کے بعد سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں منگل کو گزشتہ برس اپریل کے بعد سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں منگل کو 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کرونا کیسز کی یہ تعداد 10 اپریل 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق منگل کو رپورٹ ہونے والے کیسز 41 کیسز میں سے 38 آکلینڈ شہر سے سامنے آئے ہیں جب کہ دیگر تین کیسز دارالحکومت ولنگٹن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

13:52 24.8.2021

بھارت میں کرونا سے 354 اموات

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 354 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 467 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں کرونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ پانچ فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں کرونا سے مزید 39 ہزار 486 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

13:22 24.8.2021

فائزربائیو این ٹیک کو کرونا کی باقاعدہ ویکسین کے طور پر منظوری مل گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے پیر کے روز فائزر اور جرمن پارٹنر بائیو این ٹیک کی جانب سے 16 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں استعمال کے لیے بنائی گئی کووڈ 19 ویکسین کی مکمل منظوری دے دی ہے۔ اس طرح وہ کرونا سے بچاؤ کی پہلی باقاعدہ منظور شدہ ویکسین بن گئی ہے۔

اس سے قبل زیرِ استعمال تمام ویکسینز کو ایمرجنسی کے تحت لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔

فائزر اینڈ بائیواین ٹیک کی ویکسین گزشتہ برس دسمبر سے شہریوں کو لگائی جا رہی ہے۔ 22 اگست 2021 تک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں یہ ویکسین اب تک 20 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو لگائی جا چکی ہے۔

فائزر کے ساتھ ساتھ جن ویکسینز کو ایمرجنسی کے تحت لگانے کی اجازت دی گئی تھی ان میں سے کسی کو ابھی تک فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے مکمل منظوری نہیں ملی۔

مزید پڑھیے

12:30 24.8.2021

پاکستان میں مزید چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار 75 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ سات نو فی صد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے اور 91 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG