چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بارشوں کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں لگ بھگ 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہیں۔ شمالی چین میں جمعے سے طوفان ڈسکوری کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں ہونے والی موسلا دھار بارشیں جولائی 2012 سے بھی بدتر سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جس میں مقامی میڈیا کے مطابق 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چین میں شدید بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم

5
کارکن سڑکوںپر جمع پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔

6
بارشوں کے سبب آمد ورفت کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

7
بیجنگ اور صوبہ ہوبے پیر کی رات ریڈ الرٹ پر تھے۔

8
بیجنگ میں سیلاب کو کنٹرول کرنے کے لیے 1998 میں تعمیر کیے جانے والے ذخیرے کو پیر کو پہلی بار فعال کیا گیا۔