ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں کئی روز سے برف باری جاری ہے۔ شدید برف باری کے سبب نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ پیر اور منگل کو ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے حکام نے استنبول ایئرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
استنبول میں شدید برف باری، پروازیں منسوخ

1
ترکی کے شہر استنبول میں کئی روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

2
برف باری کے سبب شہر کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

3
ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق شدید موسم کی وجہ سے کئی ہزار افراد سڑکوں پر پھنس گئے۔

4
برف باری کی وجہ سے حکام کو استنبول ایئرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کرنا پڑا۔