ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں کئی روز سے برف باری جاری ہے۔ شدید برف باری کے سبب نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ پیر اور منگل کو ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے حکام نے استنبول ایئرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
استنبول میں شدید برف باری، پروازیں منسوخ

5
مرکزی شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

6
شہر میں نقل و حرکت کو کم کرنے کے لیے تمام سرکاری اداروں میں منگل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

7
استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے مطابق شہر میں دس سے 15 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے۔

8
استنبول کی سیر کے لیے آنے والے سیاح موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں۔