ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے ایک بار پھر پُر تشدد رخ اختیار کر گئے ہیں۔ مظاہروں میں پیر کو اس وقت شدّت آئی جب ایک پولیس اہلکار نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ہانگ کانگ میں پُر تشدد مظاہرے، پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ

5
پولیس کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کے اثرات سے بچنے کے لیے ایک خاتون اپنا منہ ڈھانپ کر گزر رہی ہے۔

6
آنسو گیس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے ماسک پہنا ہوئے ہے جب کہ ساتھ ہی ایک خاتون روتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

7
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔ زیرِ نظر تصویر میں ایک شخص مرچوں کے اسپرے سے بچنے کی کوشش میں خود کو بیگ کے پیچھے چھپا رہا ہے۔

8
اتوار کو ہونے والے مظاہرے میں ایک پولیس اہلکار مظاہرین پر بندوق تانے کھڑا ہے۔