بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گزشتہ ایک ماہ سے نافذ 'کرونا کرفیو' میں نرمی کردی گئی ہے۔ کرفیو میں کی جانے والی نرمی کے بعد جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں دکانیں اور مخصوص کاروباری ادارے متبادل دن کاروبار کرنے کے اصول کی بنیاد پر کھول دیے گئے ہیں۔
بھارتی کشمیر میں ’کرونا کرفیو‘ میں نرمی
1
نرمی کے باوجود پورے جموں و کشمیر میں تا حکمِ ثانی جمعے کی شام سے پیر کی صبح تک کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
2
رات کے اوقات میں کرفیو کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
3
پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی پچاس فی صد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
4
حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں کرونا کے باعث اموات اور مثتب کیسز میں کمی کے باعث کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔