لاہور میں موبائل فونز اور کمپیوٹرز کی خریدو فروخت کے سب سے بڑے مرکز حفیظ سینٹر میں کاروبار بحال نہ ہونے پر دکان داروں نے سڑک پر ہی دکانیں سجا لی ہیں۔ حفیظ سینٹر میں گزشتہ ماہ ہونے والی آتش زدگی کے باعث کئی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
حفیظ سینٹر کے تاجروں نے سڑک پر دکانیں سجا لیں

1
حفیظ سینٹر میں 18 اکتوبر کی صبح شارٹ سرکٹنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے اور تیسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

2
ایک ماہ گزر جانے کے باوجود کاروبار بحال نہ ہونے پر حفیظ سینٹر کے دکان داروں نے پلازے کے باہر سڑک پر ہی دکانیں قائم کر لی ہیں۔

3
حفیظ سینٹر لاہور کے مصروف کاروباری علاقے گلبرگ میں واقع ہے جہاں نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں سے بھی لوگ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور اس سے متعلقہ دیگر مصنوعات کی خریداری کے لیے آتے ہیں۔

4
بعض دکان داروں نے حفیظ سینٹر کے باہر اپنی گاڑیوں میں ہی سامان رکھ کر خریدو فروخت شروع کر دی ہے۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ جو پہلے آ جاتا ہے وہ یہ 'ریموٹ دکان' قائم کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔