پاکستانی حکومت کے فیصلے کے بعد منگل کی صبح سے طورخم اور چمن کے سرحدی راستوں کے ذریعے افغانستان کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔
پاک افغان سرحدی راستوں کے ذریعے آمد و رفت بحال
1
منگل کی صبح پاک افغان سرحد کو طورخم اور چمن کے مقامات پر تمام قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
2
وزیراعظم نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاک افغان سرحدی راستے فوری طور پر دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے۔
3
سرحدی راستے کھلنے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے پھنسے ٹرک اور کنٹینروں کو بھی سرحد کے آر پار آنے جانے کی اجازت دی گئی۔
4
پاکستان نے 16 فروری سے افغانستان سے اپنی سرحد ہر طرح کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی تھی۔