امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے بھارت میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں جگہ جگہ نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جب کہ سڑکوں کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔
صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے بھارت میں تیاریاں

1
امریکی صدر ٹرمپ کے پہلے دورہ بھارت کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے نہیں بلکہ وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے ہو رہا ہے۔ بھارتی حکومت 2 روزہ دورے کو کامیاب بنانے کے لیے 100 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔

2
صدر ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت میں ہوں گے اور ان کے 36 گھنٹوں کے دورے کے لیے کئی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

3
اپنے اس دورے میں صدر ٹرمپ نئی دہلی، احمد آباد اور لکھنؤ بھی جائیں گے۔ آج کل ان تینوں شہروں میں صفائی ستھرائی کی مہم زوروں پر ہے۔ خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سے ان کے قافلے کا گزر ہو گا۔

4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو بھارت پہنچیں گے تو ان کی وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔