امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے بھارت میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں جگہ جگہ نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جب کہ سڑکوں کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔
صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے بھارت میں تیاریاں

5
اپنے اس دورے میں صدر ٹرمپ مغل شہنشاہ شاہ جہان کی محبت کی یادگار تاج محل کو دیکھنے آگرہ بھی جائیں گے۔

6
احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

7
صدر ترمپ کی بھارت آمد سے قبل ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

8
احمد آباد میں عمارتوں اور سڑکوں پر صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم مودی کی تصاویر اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔