شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ نے شہزادہ ہیری اور ولیم کو قریب کر دیا اور دونوں بھائیوں نے جمعرات کو اپنی والدہ کے مجسمے کی رونمائی کی۔ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی تقریب رونمائی لندن کے کنسگٹن پیلس کے سنکن گارڈن میں ہوئی۔ پیتل سے بنے لیڈی ڈیانا کے مجسمے کے ساتھ ان کی دو بہنوں اور ایک بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیڈی ڈیانا کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک سنکن گارڈن میں منعقد ہونے والی اس نجی تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری نے ایک ساتھ کچھ وقت گزارا۔
ہیری اور ولیم کی موجودگی میں لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی

1
لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی تقریب رونمائی لندن کے کنسنگٹن پیلس کے سنکن گارڈن میں ہوئی۔

2
شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ نے شہزادہ ہیری اور ولیم کو قریب کر دیا۔ دونوں بھائیوں میں اختلافات اس وقت مزید بڑھ گئے تھے جب رواں برس مارچ میں امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو انٹرویو کے دوران ہیری نے شاہی محل پر تنقید کی تھی۔

3
لیڈی ڈیانا کے کانسی سے بنے مجسمے کے ساتھ ان کی دو بہنوں اور ایک بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

4
لیڈی ڈیانا کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک سنکن گارڈن میں منعقد ہونے والی اس نجی تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری شریک تھے۔