شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ نے شہزادہ ہیری اور ولیم کو قریب کر دیا اور دونوں بھائیوں نے جمعرات کو اپنی والدہ کے مجسمے کی رونمائی کی۔ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی تقریب رونمائی لندن کے کنسگٹن پیلس کے سنکن گارڈن میں ہوئی۔ پیتل سے بنے لیڈی ڈیانا کے مجسمے کے ساتھ ان کی دو بہنوں اور ایک بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیڈی ڈیانا کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک سنکن گارڈن میں منعقد ہونے والی اس نجی تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری نے ایک ساتھ کچھ وقت گزارا۔
ہیری اور ولیم کی موجودگی میں لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی

5
والدہ کے مجسمے کی رونمائی کے موقع پر دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ " ہمیں والدہ کی محبت، طاقت اور کردار یاد ہے جس نے بہتری کے لیے بے شمار زندگیوں کو بدل دیا۔"

6
شہزادہ ہیری اور ولیم کا کہنا تھا کہ ہر روز ہماری یہی خواہش ہوتی ہے کہ والدہ اب بھی ہمارے ساتھ ہوتیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کا یہ مجسمہ ہمیشہ ان کی زندگی اور اس کی میراث کے طور پر دیکھا جائے گا۔

7
لیڈی ڈیانا کے اس مجسمے کو اسکلپچر آرٹسٹ ایئن رینک بروڈلی نے ڈیزائن کیا ہے۔

8
اس مجسمے کے نیچے لیڈی ڈیانا کا نام اور نقاب کشائی کی تاریخ بھی درج ہے۔