رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

15:57 25.2.2022

روس یوکرین تنازع میں بھارت کہاں کھڑا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین پر روس کے حملے نے دنیا کے کئی ممالک کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اگرچہ بھارت اس معاملے میں غیر جانب دارانہ اور متوازن مؤقف اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن روس اور امریکہ دونوں سے ہی قریبی تعلقات کی وجہ سے وہ مخمصے کا شکار ہے۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریند رمودی نے جمعرات کی شب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات کی اور روس اور یوکرین کے درمیان فوری طور پر تشدد بند کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے فریقین سے سفارتی بات چیت اور مذاکرات کے راستے پر لوٹنے کے لیے ٹھوس کوشش کرنے کی اپیل کی۔

بھارت میں یوکرین کے سفیر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ روسی صدر سے بات کریں تاہم انہوں نے بھارت کے موقف پر اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

15:55 25.2.2022

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کے مناظر

15:23 25.2.2022

روس: جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین گرفتار

روس کی پولیس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

لگ بھگ ایک ہزارافراد یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران ماسک پہنے پولیس اہلکاروں نے انہیں احتجاج سے روک دیا۔ پولیس نے 100 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

14:11 25.2.2022

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی آواز سننے والا کوئی ہے: مریم نواز

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلبہ کو سننے والا کوئی ہے جو وہاں سے نکلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG