رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

19:46 26.2.2022

ایک لاکھ سے زائد یوکرینی شہریوں کی نقل مکانی

روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت آ رہی ہے جب کہ جنگ کے باعث ہزاروں یوکرینی شہری یورپ کے دوسروں ملکوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ملک چھوڑ کر پولینڈ، مالدووا اور دیگر ہمسایہ ممالک کا رُخ کر چکے ہیں۔

یوکرین کے مختلف شہروں کے بس اڈوں اور ٹرین اسٹیشنز میں شہریوں کا رش ہے اور شہری محفوظ مقامات کی جانب جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

18:01 26.2.2022

روس کے حملوں سے کیف میں تباہی

یوکرین پر روس کے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ دارالحکومت کیف میں یوکرینی اور روسی افواج کے درمیان دوبدو لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور دروازوں، کھڑکیوں کے قریب آنے سے گریز کریں۔ کیف میں ہونے والی حالیہ شیلنگ سے عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے بعد کیف میں کیا مناظر ہیں دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔

17:58 26.2.2022

فرانسیسی بحریہ کا روسی مال بردار جہاز تحویل میں لینے کا دعویٰ

امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق فرانسیسی بحریہ نے انگلش چینل میں ایک روسی مال بردار بحری جہاز تحویل میں لے لیا ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی بحری جہاز یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد کی گئی پابندیوں کی روشنی میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

ایک سو تیس میٹر طویل روسی بحری جہاز شمالی فرانس سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو تحویل میں لے کر جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ پابندیوں کی زد میں آتا ہے یا نہیں۔

17:34 26.2.2022

کیف میں شام پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک کرفیو نافذ

روسی حملے اور کیف میں لڑائی کے باعث مقامی حکام نے شام پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

یوکرینی جریدے 'کیف انڈپینڈنٹ' کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان اوقات کے دوران کوئی بھی شخص سڑکوں پر نظر آیا تو اسے تخریب کار سمجھا جائے گا۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک دو بچوں سمیت 198 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG