رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

19:37 28.2.2022

یوکرین کا جنگ بندی اور روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ

یوکرین نے فوری جنگ بندی اور روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ یوکرین کا ایک وفد پیر کو روس کے ساتھ بات چیت کے لیے بیلاروس کی سرحد پر واقع کانفرنس کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

ایک بیان میں یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلوف پوڈولیاک اور یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ یوکرین کو فوری طور پر نیٹو کی رکنیت دی جائے۔

زیلنسکی کے دفتر نے کہا ہےکہ یوکرینی وفد میں وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف شامل ہیں۔

19:11 28.2.2022

روس کو فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ میچز سے باہر نہ کرنے کے فیفا کے فیصلے پر یورپی ملک ناراض

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فٹ بال کی عالمی تنظیم 'فیفا' کی طرف سے روس کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ سے فوری طور پر باہر نہ کرنے پر یورپی ممالک کی طرف سے شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے۔

فیفا نے روس کو ورلڈکپ کوالیفائنگ میچز کے لیے روسی فٹ بال یونین کے نام سے غیر جانبدار مقامات پر پرچم اور ترانے کے بغیر کھیلنے کی اجازت دی ہے۔ یورپی ملکوں نے فیفا کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں پولینڈنے فیفا کے ردِعمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی 24 مارچ کو شیڈول کیے گئے روس سے ورلڈ کپ پلے آف سیمی فائنل میں کھیلنے سے انکار کے فیصلے پر ڈٹا ہوا ہے۔

پولش فٹ بال فیڈریشن کے صدر سیزری کولیسزا نےفیفا کے فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ "ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ پولینڈ کی قومی ٹیم روس کے ساتھ نہیں کھیلے گی، چاہے ٹیم کا نام کچھ بھی ہو۔"

مزید پڑھیے

14:05 28.2.2022

یوکرین کا وفد روس سے مذاکرات کے لیے بیلاروس پہنچ گیا

یوکرین کے صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ کیف کا ایک وفد پڑوسی ملک بیلاروس کی سرحد پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ روسی ہم منصب کے ساتھ امن مذاکرات پر بات چیت کرے گا۔

12:37 28.2.2022

بیلا روس، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار

بیلاروس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

بیلاروس کی وزارتِ خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مذاکرات کے لیے میز سجائی گئی ہے جس کے عقب میں فریقین کے پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم وزارتِ خارجہ نے مذاکرات کے مقام سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG