رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

12:05 19.8.2021

پی آئی اے کا کابل کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کابل کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا ہے۔

پی آئی اے نے ٹوئٹر پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جمعرات کی صبح ایک خصوصی پرواز غیرملکی مشنز، انٹرنیشنل نیوز اور ریلیف ایجنسیز کے لیے کام کرنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں اور عالمی اداروں کے نمائندگان کو لے کر واپس آئی ہے۔

12:17 19.8.2021

طالبان کا قبضہ اور کابل ایئرپورٹ کا آنکھوں دیکھا حال

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر کمرشل فلائٹس تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ کے باہر اب بھی ملک چھوڑنے کے خواہش مند شہری موجود ہیں جب کہ ایئرپورٹ کے اندر بھی بہت سے لوگ موجود ہیں جو پاسپورٹ اور ویزوں کے ساتھ طیاروں کی آمد و رفت شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

طالبان کا قبضہ اور کابل ایئرپورٹ کا آنکھوں دیکھا حال
please wait

No media source currently available

0:00 0:19:41 0:00

13:52 19.8.2021

طالبان کا افغانستان میں اسلامی امارت کے قیام کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان طالبان نے ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر اسلامی امارت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ برطانوی حکمرانی سے ملک کی آزادی کے 102 برس مکمل ہونے پر افغانستان اسلامی امارت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی امارت تمام ممالک سے اچھے تعلقات اور تجارت تعلقات کی خواہاں ہے۔

ان کے بقول ہم نے کسی بھی ملک کے ساتھ کاروبار کرنے سے متعلق بات نہیں کی۔ ہم اس طرح کی افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 15 اگست کو طالبان نے دارالحکومت کابل کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا جب کہ افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ گئے تھے۔

واضح رہے کہ آج سے 102 برس قبل 1919 میں افغان عوام نے برطانوی راج سے آزادی حاصل کی اور افغان عوام اس دن کو اپنے یومِ آزادی کے طور پر مناتے ہیں۔

15:29 19.8.2021

طالبان پر سوشل میڈیا کمپنیوں کی پابندیاں، عسکری گروہ کا سنسر شپ کا الزام

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سوشل میڈیا کمپنیاں عسکری گروہ سے وابستہ اکاؤنٹس بلاک کر رہی ہین۔طالبان کی جانب سے شکایات کے اندراج کے لیے قائم کی گئی واٹس ایپ ہیلپ لائن بند کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فیس بک پر سنسرشپ کا الزام عائد کیا ہے۔ مزید جانیے ویڈیو میں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG