رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

14:06 28.8.2021

جرمنی میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والا سابق افغان وزیر

سید سادات جرمن شہر لائیپزیگ میں فوڈ ڈیلیوری کی ایک کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ دو سال قبل تک وہ افغان حکومت میں وزارت اطلاعات سے منسلک تھے۔ سید سادات کہتے ہیں کہ وہ پہلے بھی عوام کی خدمت کر رہے تھے اور اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔

جرمنی میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والا افغان وزیر
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:24 0:00

18:19 28.8.2021

افغانستان میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کے اہلِ خانہ غم سے نڈھال

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک 13 امریکی فوجی اہلکاروں کے نام اگرچہ محکمۂ دفاع نے ابھی تک جاری نہیں کیے۔ البتہ جیسے جیسے ان کے خاندان اور دوستوں کو حقیقت معلوم ہو رہی ہے ان اہلکاروں کی زندگی کے بارے میں تفصیلات منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکہ کے شہری اسٹیو نیکوئی جمعرات کو ٹی وی پر کابل ایئرپورٹ کے باہر کے مناظر دیکھ کر اپنے بیٹے کریم نیکوئی کے لیے پریشان رہے۔ یہاں تک کہ تین فوجی اہلکاروں نے ان کے گھر آ کر بدترین خبر ان تک پہنچائی۔

ان دھماکوں میں 20 برس کے امریکی میرین بھی ہلاک ہوئے تھے۔

کریم نے محض ایک روز پہلے اپنے اہلِ خانہ تک کابل ایئر پورٹ کی اپنی ایک ویڈیو بھیجی تھی جہاں وہ افغانستان سے جاری انخلا کے آپریشن میں خدمات ادا کر رہے تھے۔

اسٹیو نیکوئی نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (کریم نیکوئی) اسی برس پیدا ہوا تھا جب یہ سب شروع ہوا تھا اور اسی برس اس کی زندگی ختم ہوئی جب جنگ ختم ہو رہی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری داعش کے خراسان گروپ نے قبول کی ہے۔

جمعے کو اسٹیو نیکوئی اور ان کی اہلیہ امریکی فوج کا انتظار کر رہے تھے تاکہ انہیں بذریعہ ہوائی جہاز ڈیلاویئر کے فضائی اڈے تک پہنچایا جا سکے جہاں ان کے بیٹے کی لاش آئندہ چند روز میں پہنچے گی۔

مزید جانیے

18:19 28.8.2021

برطانیہ کا انخلا کا عمل ہفتے کو مکمل کرنے کا اعلان

برطانیہ کی افواج کے سربراہ جنرل نک کارٹر کا کہنا ہے کہ برطانیہ افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل ہفتے کو مکمل کر لے گا۔ سیکڑوں افغان شہری کو، جو برطانیہ منتقل ہونا چاہتے تھے، ممکنہ طور پر پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیرِ دفاع بین ویلس کا جمعے کو کہنا تھا کہ برطانیہ انخلا کے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور افغانستان سے صرف ان لوگوں کو نکالا جائے گا جو کابل ایئر پورٹ کے اندر موجود ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کو دیے گئے انٹرویو میں کارٹر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی چند فلائٹس باقی ہیں تاہم ان کے بقول ان کی تعداد بہت کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ افغانستان سے انخلا کے آخری مرحلے میں ہیں جو کہ ہفتے کو مکمل ہو جائے گا۔ ان کے بقول پھر یہ ضروری ہو گا کہ بقیہ جہازوں کے ذریعے فوج کو واپس لایا جائے۔

برطانیہ کی وزارتِ دفاع کا جمعے کو رات گئے کہنا تھا کہ برطانیہ نے طالبان کے قبضے کے بعد 14 ہزار 500 سے زائد افغان اور برطانوی شہریوں کو افغانستان سے نکالا ہے۔

کارٹر کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 800 سے 1100 افغان شہری جنہوں نے برطانیہ کے لیے کام کیا اور جو وہاں سے نکالے جانے کے اہل تھے، انہیں نکالا نہیں جا سکے گا۔

18:27 28.8.2021

فرانس کا انخلا کا مشن مکمل

یورپی ملک فرانس نے کابل میں ہونے والے دھماکوں کے بعد افغانستان سے انخلا کا عمل جمعے کی رات ختم کر دیا۔

فرانس کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ کابل دھماکوں کے بعد افغانستان سے پروازوں کے ذریعے انخلا کا عمل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ختم کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع فلورنس پارلی کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ انخلا کا عمل ختم کرنے سے پہلے تک فرانسیسی فوج لگ بھگ 3000 افراد کو نکال سکی۔ جن میں 2600 سے زائد افغان شہری بھی شامل تھے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی سفارت خانے کا عملہ ابوظہبی پہنچ چکا ہے جہاں سے وہ فرانس روانہ ہو جائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG