لوگ خبریں دیکھ کر خوش نہیں ہوتے، سروے رپورٹ
16 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ خبریں دیکھتے ہیں ، لیکن وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں اس سے خوش نہیں ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس-این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئر ریسرچ اور امریکن پریس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ اس عمر کے 79 فیصد لوگ روزانہ خبریں دیکھتے ہیں اس تاثر کے برعکس کہ اس گروپ کے بہت سے لوگ خبریں نہیں دیکھتے۔
تاہم صرف 32 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ خبروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو سات سال قبل اسی طرح کی ایک تحقیق میں 53 فی صد کی شرح سےسے نمایاں طور پر کم ہے ۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے اس جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ بہت سے نوجوان خبر رساں اداروں پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ انتہائی خیالات رکھنے والے لوگوں کے درمیان مباحثوں کو دکھاتے ہیں۔
مریکی بحری ڈرون جہاز پر ایرانی فورسز کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران کی نیم فوجی گروپ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں ایک امریکی سمندری ڈرون پر قبضہ کیا اور اسے کھینچ کر دور لے جانے کی کوشش کی لیکن امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر کے پہنچنے کے بعد کسی انسان کے بغیر چلنے والے اس ڈرون جہاز کو چھوڑ دیا گیا۔
یہ پہلی بار تھی کہ ایران نے مشرق وسطی میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی نئی ڈرون ٹاسک فورس کو ہدف بنایا۔
اگرچہ یہ مداخلت کسی واقعےکے بغیر ختم ہو گئی تاہم واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کی سطح مسلسل بلند ہے جب کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ کے ٹوٹے ہوئے معاہدے پر بات چیت کا توازن برقرار ہے۔
امریکہ میں متوقع اوسط عمر میں تین سال کی کمی
امریکی حکومت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں شرح زندگی 2021 میں مسلسل دوسرے سال بھی کم ہوئی اور2020 سے لگ بھگ ایک سال کم ہوئی ۔
کویڈ 19 کی وبا کے پہلے دو برسوں میں امریکیوں کی تخمینہ شدہ عمر تقریباً تین سال کم ہوئی تھی ۔ اس سے قبل 1940 کی دہائی کے اوائل میں دوسری جنگ عظیم کے عروج کے دوران ایسی ہی کمی واقع ہوئی تھی ۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق سی ڈی سی نے بدھ کو ان اعداد و شمار کی اطلاع دی۔ 2021 میں شرح زندگی میں تقریباً نصف کمی کے لیے کووڈ اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ تاہم، کچھ دوسری بڑی وجوہات بھی تھیں ، جن میں منشیات کی زیادہ مقدار، دل کی بیماری، خودکشی اور جگر کی دائمی بیماری شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ ڈائریکٹر ڈاکٹر تاکیشی کاسائی کو عہدے سے غیر معینہ مدت کے لیے ہٹا دیا گیا
عالمی ادارہ ء صحت کی اندرونی خط و کتابت کے مطابق، مغربی بحرالکاہل میں عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ ڈائریکٹر ڈاکٹر تاکیشی کاسائی کو ان کے عہدے سے غیر معینہ مدت کے لیے ہٹا دیا گیا ہے۔
کاسائی کی برطرفی ایسوسی ایٹڈ پریس کی مہینوں کی ایک تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے کہ عملے کے درجنوں ارکان نے اس پر نسل پرستی، بدسلوکی اور غیر اخلاقی رویے کا الزام لگایا ہے جس سے ایشیا میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوششوں کو نقصان پہنچاہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے جمعہ کے روز ایک ای میل میں عملے کو بتایا کہ کاسائی "چھٹی پر ہیں" اور ایجنسی نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کب تک واپس آئے گا۔
جنوری میں، ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ دی کہ عملے نے ڈبلیو ایچ او کی سینئر قیادت کو ایک خفیہ شکایت بھیجی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کاسائی نے نسل پرستانہ زبان استعمال کر کے ماحول کو زہر آلود کردیا ہے ۔ کاسائی نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔