نیویارک میں عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے پر پابندی لگا دی گئی
نیو یارک کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی مشہور ٹائم اسکوائر ڈسٹرکٹ , نیو یارک شہر اور نیو یارک ریاست کے دوسرے عوامی مقامات پر اسلحہ لے کر جانے کی ممانعت ہو گی ، حتی کہ چھپا کر بھی ۔ اس سا ل کے شروع میں نیو یارک کی مقننہ نے حساس مقامات پر اسلحہ لے جانے پر پابندی کے قانون کی منظوری دی اور اس کی ڈیمو کریٹک گورنر کیتھی ہوچل نے اس پر دستخط کئے اور جمعرات کو یہ نافذ ہو گیا ۔ نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے کہا ؛
" شہر نے ٹائم اسکوائر کے ارد گرد ایسے تحریری پیغامات پوسٹ کر دیے ہیں جن میں لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ یہ علاقہ گن فری زون ہے ۔ آپ اس بارے میں سوچئے ۔ ہمیں در اصل یہ کہنا ہے کہ ہما را شہراسلحہ سے پاک ایک علاقہ ہے "۔
یہ جون کے آخر میں امریکہ کی قدامت پسند اکثریت کی حامل سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر رد عمل کا ایک حصہ تھا جس میں، امریکیوں کے اپنے گھر سے مسلح نکلنے کے حق کو تحفظ دیا گیا ہے اور نیو یارک کے 1913 کے اس قانون کو ختم کر دیا گیا ،جس میں اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی تھی ۔ میئر نے " مین ہٹن کے مرکز میں واقع مشہور اسکوائر اور اس کے ارد گرد جمعرات تک لٹکا دئے جانےوالے ایک سائن بورڈ کی نقاب کشائی کی ۔ ٹائمز اسکوائر وہ مقام ہے جہا ں ہر سال اکٹھے ہونے والے 50 ملین لوگوں کے لیے دن رات بڑے بڑے الیکٹرانک بل بورڈز روشن کیے جاتے ہیں۔
کووڈ۔19 کے خلاف ایک نئی ویکسین کی منظوری
امریکہ کے صحت کے مشیروں نے اومیکرون ویرئینٹ کے خلاف مؤثر ایک نئے بوسٹرز کی توثیق یہ کہتے ہوئے کی کہ اگر کافی لوگوں نے یہ اپ ڈیٹڈ شاٹس لگوائے تو موسم سرما میں ہونے والے اضافے کو روکا جا سکتا ہے ۔
فائزر اور موڈیرنا کے بنائے ہوئے یہ شاٹس امریکیوں کو پینڈیمک کے ایک اور سخت عرصے میں انتہائی اپ ٹو ڈیٹ تحفظ فراہم کریں گے ۔
سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ نئے اپ ڈیٹد شاٹس صرف بوسٹر کے طور پر استعمال ہونے کے لی
ے ہیں نہ کہ کویڈ کے پہلے شاٹس کے طور پر ۔ سی ڈی سی کے ایڈوائزر ڈاکٹر میتھِو ڈیلے Matthew Daley نے کہا ، کہ میرا خیال ہے کہ یہ شاٹس اس موسم خزاں سے لے کر موسم سرما تک بیماری کی روک تھام کے لئے ایک موثر ذریعہ ہوں گے۔
سی ڈی سی کے عہدے دارو ں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اس ویکسین کی لاکھوں خوراکیں لیبر ڈے تک ملک بھر کے ویکسی نیشن سنٹرز تک پہنچ جائیں گی۔
عراق میں شیعہ ملیشیاؤ ں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک
عراقی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حریف شیعہ ملیشیا گروپوں کے درمیان جوابی حملوں میں ملیشیا کے چار ارکان ہلاک ہو گئے ۔
جمعرات کو یہ حملے بغداد میں ان پرتشدد جھڑپوں کے چند روزبعد ہوئے جنہو ں نے ملک کو سڑکوں کی جنگ کی لپیٹ میں لے لیا۔
عراقی سیکیورٹی فورسز کو جنوبی شہر بصرہ میں طاقت ور عالم مقتدیٰ الصدر کے مسلح دھڑے اور عصائب اہل الحق نیم فوجی گروپ کے درمیان رات بھر شروع ہونے والے تشدد پر قابو پانے کے لیے تیزی سے تعینات کیا گیا تھا۔
الصدر اور ان کے ایران کے حمایت یافتہ حریفوں کے درمیان سیاسی رقابت جاری رہنے سے مزید جھڑپوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
آنگ سان سوچی کو ووٹنگ فراڈ میں تین سال قید کی سزا
میانمارکی ایک عدالت نے ملک کی معزول لیڈر آنگ سان سوچی کو الیکشن فراڈ میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دے کر تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
اس فیصلے کے بعد ان کی جیل کی سترہ سال کی اس سزا میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جو وہ پہلے ہی دوسرے جرائم کی وجہ سے کاٹ رہی ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ تازہ ترین فیصلہ حکومت کی جانب سے سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کو انتخابات سے قبل تحلیل کرنے کی کھلم کھلا دھمکیوں کو بھی تقویت دے کر اس کی بقا کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے اور اس کے لیے ممکنہ طور پر اہم سیاسی مضمرات کا بھی حامل ہے ۔
فوج نے ان انتخابات کو 2023 میں منعقد کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
سوچی کی پارٹی نے 2020 کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتا تھا ۔ فوج نے فروری میں یہ کہتے ہوئے اقتدار چھین لیا کہ اس نے یہ فتح ووٹنگ میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے ۔کی جعلسازی کی وجہ سے حاصل کی ۔ غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو انتخابات میں کوئی بڑی بے ضابطگی نہیں ملی۔