ایران جوہری بم بنانے کی قریب پہنچ گیا
جوہری توانائی کے بین االاقوامی ادارے کی بدھ کے روز جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اس درجے کے قریب پہنچ رہا ہے جہاں مزید افزودگی ایک جوہری بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
اس نے یہ بھی کہا ہے کہ تہران تین غیر اعلان شدہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات کی اصلیت کے بارے میں قابل اعتماد جواب دینے میں ناکام رہا ہے جن کی اقوام متحدہ کا جوہری نگراں ادارہ برسوں سے تحقیقات کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آئی اے ای اے یہ یقینی دہانی فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پر امن مقاصد کے لئے ہے۔
چین میں زلزلے سے 74 افراد ہلاک، 26 لاپتا
چین کے مغربی حصے میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے جب کہ 26 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کویڈ 19لاک ڈاؤن کے غیر مفاہمتی اقدامات سے مایوسی بڑھ رہی ہے جس نے صوبہ سیچوان میں پیر کے 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد رہائشیوں کو اپنی عمارتیں چھوڑنے سے روک دیا۔
زلزلے نے تبتی خود مختار علاقے گانزے میں گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور چینگڈو کے صوبائی دارالحکومت میں عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے 21 ملین شہری کویڈ 19 کے سخت لاک ڈاؤن کے تحت ہیں۔
حکام نے اپارٹمنٹ عمارتوں کے پریشان رہائشیوں کو باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس سے لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کو لازمی قرار دینے والی صفر- کویڈ پالیسی پر عوام کے غصے میں اضافہ ہوا، جب کہ باقی دنیا بڑے پیمانے پر دوبارہ کھل گئی ہے۔
روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست نامزد نہیں کیا جائے گا، بائیڈن
صدر جو بائیڈن نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا کہ اس طرح کے کسی اقدام سے روس کے حملے کے دوران یوکرین کی امریکی حمایت کے لیے الٹے اور غیر ارادی نتائج نکل سکتے ہیں۔
بائیڈن نے اپنا ایک لفظی جواب - "نہیں،" اس وقت دیا ، جب نامہ نگاروں نے ان سے پوچھا، " کہ کیا روس کو دہشت گردی کا ریاستی سرپرست قرار دیا جانا چاہیے؟" - اس جواب سے کیپیٹل ہل پر اور غیر ملکی دارالحکومتوں میں مہینوں کی سنجیدہ، پرجوش بات چیت کا اختتام ہوتا ہے کہ آیا روس کو اس مختصر، سنگین فہرست میں شامل کرنا ہے جس میں فی الحال کیوبا، ایران، شمالی کوریا اور شام شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ قوموں پر یہ لیبل اس وقت لگایا جاتا ہے جب کوئی ایک غیر ملکی حکومت "بار بار بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہی ہو۔" اس نامزدگی کے بعد متعلقہ ہدف کے خلاف امریکی امداد پر موثر پابندیاں ؛ دفاعی برآمدات اور فروخت پر پابندی؛ ان اشیاء پر کنٹرول جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، اور دوسری بہت سی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ کے گھر چھاپے میں اہم دفاعی دستاویز برآمد
واشنگٹن پوسٹ نے منگل کو خبر دی کہ گزشتہ ماہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گھر کی ایف بی آئی کی تلاشی کے دوران غیر ملکی حکومت کی جوہری صلاحیتوں سمیت فوجی دفاع کو بیان کرنے والی ایک دستاویز ملی۔
پوسٹ کی رپورٹ میں، جس میں اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیا گیا، دستاویز میں زیر بحث غیر ملکی حکومت کی شناخت نہیں کی گئی ، اور نہ ہی اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ آیا غیر ملکی حکومت امریکہ کے لیے دوست جیسی ہے یا دشمن۔
ٹرمپ کے نمائندوں اور محکمہ انصاف نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرےکی درخواستوں کا جواب نہیں دیا
امریکی محکمہ انصاف جنوری 2021 میں جب ٹرمپ کی روانگی کے وقت وائٹ ہاؤس سے سرکاری ریکارڈ ہٹانے اور انہیں مار-اے-لاگو میں محفوظ کرنے کے لیے تحقیقات کر رہا ہے۔
پیر کے روز، ایک وفاقی جج نے ایف بی آئی کی تلاش میں ضبط کیے گئے ریکارڈز کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ماسٹر مقرر کرنے کے لیے ٹرمپ کی درخواست پر اتفاق کیا۔