رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

09:35 16.9.2022

میانمار: بی بی سی کی خاتون رپورٹر کو تین سال قید بامشقت کی سزا

ینگون میں فوج کے خلاف مظاہروں کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو پویس گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ 27 فروری 2021
ینگون میں فوج کے خلاف مظاہروں کی کوریج کرنے والے ایک صحافی کو پویس گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ 27 فروری 2021

ینگون کی ایک عدالت نے میانمار کی ایک صحافی کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، جس کے بارے میں ایک وکیل کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی بنیاد پر دی گئی سزا ہے ۔

صحافی ,ٹیٹ ٹیٹ کھین بی بی سی میڈیا ایکشن کے لیے کام کرتی تھیں۔ انہیں اگست 2021 میں گرفتاری کے بعد سے انسین جیل میں رکھا گیا تھا۔

ینگون کے ڈسٹرکٹ باہان کی ایک عدالت نے خاتون صحافی کو میانمار کی پینل کوٹ کی شق 505 کے تحت اشتعال انگیزی کا مجرم قرار دیا ۔ اس کی سزا تین سال قید با مشقت ہے.

ایک وکیل نے جو صحافیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کیس سے واقفیت رکھتا ہے, اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی او اے کو بتایا کہ پراسیکیوٹر نے ثبوت فراہم نہیں کiے اور یہ کہ کھین کو انسین جیل کے ایک وارڈ میں متنقل کر دیا گیا ہے جہاں سزا یافتہ مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔

22:14 15.9.2022

ریلوے ہڑتال ٹلنے سے معیشت تباہ کن اثرات سے بچ گئی ہے، بائیڈن

یو ایس ریل روڈز اور ورکرز یونین کے درمیان معاہدے کے بعد صدر بائیڈن اظہار خیال کر رہے ہیں (رائٹرز)
یو ایس ریل روڈز اور ورکرز یونین کے درمیان معاہدے کے بعد صدر بائیڈن اظہار خیال کر رہے ہیں (رائٹرز)

صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ریلوے کے ورکروں کے ساتھ ایک معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر وہ ہڑتال ٹل گئی ہے جس کی وجہ سے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے تھے۔

ریل روڈز اور یونین کے نمائندوں کے درمیان محکمہ محنت کے اندر بیس گھنٹوں تک مذاکرات ہوتے رہے ہیں جو نصف شب کے بعد بھی جاری رہے تاکہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ اس بات کا خطرہ موجود تھا کہ کسی ڈیل تک نہ پہنچنے کی صورت میں جمعے کو ملک بھر میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں بند ہو جائیں۔

امریکہ میں ریلوے کے ادارہ ’ایمٹریک‘ ریلوے یونین کے ساتھ اس معاہدہ کے طے پانے کے بعد منسوخ ہونے والی ٹرین سروس کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاوس میں صدر جو بائیڈن نے ریلوے یونین اور ریل کمپنیوں کو سراہا کہ اس معاہدے سے ریل سروس کے بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے جس سے ملک کی معیشت اور امریکی خاندانوں کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

ہڑتال کی صورت میں مسافروں کے لیے ریل سروس کا نظام درہم برہم ہو سکتا تھا اور ساتھ مال گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی بند ہو سکتی تھی۔ بہت سے ریل ٹریکس مال بردار گاڑیوں کی ملکیت میں ہیں جن پر مسافر ٹرینین بھی چلا کرتی ہیں۔ نئی لیبر ڈیل کے تحت ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 24 فیصد ہوا ہے اور انہیں پانچ ہزار ڈالر بطور بونس بھی ملیں گے۔

ریل روڈز نے ورکروں کی حاضری سے متعلق سخت پالیسیوں کو بھی نرم کیا ہے تاکہ کام کے ماحول سے متعلق یونین کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ اس معاہدے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ریل سسٹم بغیر خلل کے کام کرتا رہے گا۔

13:01 15.9.2022

کرونا وائرس : گھر سے دفتر کا کام کرنے والوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی

عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پہلے دو برسوں میں گھر سے دفتر کا کام کرنے والے لوگوں کی تعداد تین گنا ہو گی۔ گھروں کی قیمتوں اور کرائیوں میں اضافہ ہوا اور اپنی آمدنی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ کرائے پر خرچ کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔

یہ نتائج جمعرات کو جاری ہونے والے اس سروے کے ہیں جس میں اس بارے میں سب سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے دوران امریکہ میں زندگی کس طرح تبدیل ہو گئی ہے۔

امریکہ کے مردم شماری کے بیورو کی جانب سے سال 2021 میں امریکی کمیونیٹی کے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اکٹھے رہنے والے غیر شادی شدہ جوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ، بہت کم لوگوں نے گھر بدلے ، امریکیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو۔

عالمی وبا کے پھیلاؤ کا اثر تعلیم کے شعبے پر بھی ہوا ہے اور پری اسکول داخلوں میں کمی آئی ہے، اور ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا جو خود کو کثیر نسلی کے طور پر متعارف کراتے ہیں۔

11:55 15.9.2022

صدر بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ

صدر بائیڈن کی مقبولیت میں اس موسم گرما میں اپنے کم ترین پوائنٹس کے بعد اب نمایاں اضافہ ہواہے لیکن معیشت سے نمٹے کے ان کے طریقے پر خدشات ابھی جاری ہیں ۔

ایسو سی ایٹ پریس این او آر سی سینٹر فار پبلکن افئیرز ریسرچ کے ایک سروے سے ظاہر ہوا کہ بائیڈن کے لیے جولائی میں مقبولیت کی شرح 36 فیصد تھی جو اب 45 فیصد ہو گئی ہے۔

ان کی مقبولیت کی یہ بحالی کی وجہ یہ ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل ڈیمو کریٹس کی جانب سےان کی حمایت پھر واپس آگی ہے ۔

معیشت بائیڈن کے لیے مسلسل ایک کمزور پوائنٹ ہے ، صرف 38 فیصد نے ان کی اقتصادی قیادت کو منظور کیا کیو ں کہ ملک کو انتہائی بلند افراط زر کا سامنا ہے اور ری پبلکنز ، امریکی گھرانوں کے مالی امور کو اپنے اگلے وسط مدتی انتخابات کا محور بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG