رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

12:42 20.9.2022

یوکرین روسی فوج سے چھینے ہوئے ٹٰینک روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے

واشنگٹن میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کے مطابق، یوکرین اب قبضے میں لیے گئے روسی ٹینکوں کو شمال مشرق میں روس کے خلاف جاری ایک کارروائی میں بھیج رہا ہے ۔

انسٹی ٹیوٹ نے ایک روسی دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین روسی زیر قبضہ علاقے لوہانسک میں داخل ہونے کی اپنی کوشش کے دوران روس کی جانب سے پیچھے چھوڑ دیے جانے والے 72 ٹینک استعمال کر رہا ہے ۔

اس ماہ کے شروع میں، یوکرین نے اپنے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے مضافات میں داخل ہونے کے ساتھ اپنی جوابی کارروائی شروع کی تھی ۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرین کے فوجی ٹینکوں، گولہ بارود اور دوسرے ہتھیاروں پر قبضہ کر رہے ہیں جو ماسکو نے پسپا ہوتے ہوئے بظاہر افراتفری میں پیچھے چھوڑ دیے تھے۔

12:01 20.9.2022

امریکہ تانیوان کی آزادی کے حامیوں کو غلط اشارے نہ بھیجے، چین

تائپے میں ایک عمارت پر تائیوان کا پرچم لہرا رہا ہے فائل
تائپے میں ایک عمارت پر تائیوان کا پرچم لہرا رہا ہے فائل

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ مسلسل زور دے رہی ہے کہ تائیوان کے لیے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ امریکی صدر اور اعلیٰ عہدے دار متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ تائیوان پر چین کے حملے کی صورت میں اس کا دفاع کرے گا۔بہت سوں کے لیے ان یقین دہانیوں کو قبول کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔

اتوار کے رات سی بی ایس نیوز کے پروگرام " 60 منٹس" میں بائیڈن نے 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے چوتھی بار کہا کہ چین کی جانب سے تائیوان پر طاقت کے ذریعے اسے اپنے قبضے میں لینے کی کسی کوشش پر امریکہ فوجی رد عمل ظاہر کرے گا۔

چینی وزات خانہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین اس(بیان) کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بیجنگ نے امریکہ سے اس معاملے پر شدید شکایت کی ہے۔

چینی وزارت کے ترجمان ماؤ نے امریکی بیان کے ردعمل میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان سے متعلقہ مسائل سے سمجھداری سے نمٹے اور تائیوان کی آزادی کے حامیوں کو "کوئی غلط اشارے نہ بھیجے" تاکہ چین-امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو مزید نقصان سے بچا جاسکے۔

10:52 20.9.2022

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا امریکہ کا پہلا دورہ

وزیر اعظم لز ٹرس نے برطانیہ کے رہنما کے طور پر اپنے پہلے دورہ امریکہ کا آغاز اس اعتراف کے ساتھ کیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کےدرمیان آزاد تجارت کا معاہدہ برسوں تک نہیں ہو گا ۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے جاتے ہوئے، ٹرس نے کہا کہ "فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، اور مجھے یہ توقع نہیں ہے کہ یہ مختصر سے درمیانے عرصے میں شروع ہونے والے ہیں۔

ان کا یہ موقف اپنے پیشرو بورس جانسن اور تھریسا مے سے بالکل برعکس ہے۔ دونوں نے معاہدے کے وعدے کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے ساتھ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے ایک اہم منفعت کے طور پر پیش کیا تھا ۔

10:34 20.9.2022

جو بائیڈن کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت

صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے میں آ رہے ہیں۔ 19 ستمبر 2022
صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے میں آ رہے ہیں۔ 19 ستمبر 2022

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے ملکہ الزبتھ دوم کو پیر کے روز عالمی رہنماؤں ، شاہی خاندان اور مدعو مہمانوں کے ایک چھوٹے گروپس کے ساتھ ، ویسٹ منسٹر ایبے میں آخری رسومات کی ایک پر وقار تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

بائیڈن ہفتے کی رات اس تقریب کے لیے پہنچے تھے ۔ انہوں نے برطانوی دارالحکومت میں خود کو پس منظر میں رکھا ۔ کوئی سرکاری سفارتی ملاقاتیں نہیں کیں۔

اتوار کے روز بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے ایک تعزیتی کتاب پر دستخط بھی کیے اور ملکہ کو ان کی بے لوث خدمات پر انہیں سراہا ۔

انہوں نے اتوار کے روز نئے بادشاہ کی جانب سے معززین کے لیے ایک با ضابطہ سرکاری استقبالئے میں بھی شرکت کی ۔

ملکہ الزبتھ دوم کو پیر کے روز سینٹ جارج چیپل میں ونڈ سر کیسل کے اندر ، ان کے شوہر ، شہزادہ فلپ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے آخری رسومات سے پہلے وی او اے کو بتایا کہ قیادت میں حالیہ تبدیلی کے بعد لندن کے ساتھ واشنگٹن کے مضبوط تعلقات برقرار رہیں گے - جس میں نئے بادشاہ چارلس اور حال ہی میں مقرر کی گئی وزیر اعظم لز ٹرس شامل ہیں۔

بائیڈن بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ٹرس سے ملاقات کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG