رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

08:59 26.9.2022

ہزاروں یہودی زائرین کا یوکرین میں اجتماع

ربائی ناچمن کے مقربے پر یہودی عقیدت مندوں کا ہجوم ۔ یہ مقبرہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 25 ستمبر 2022
ربائی ناچمن کے مقربے پر یہودی عقیدت مندوں کا ہجوم ۔ یہ مقبرہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 25 ستمبر 2022

بین الاقوامی سفر سے متعلق انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ہزاروں یہودی زائرین اپنے نئے سال کی تقریب میں شرکت کے وسطی یوکرین جمع ہو چکے ہیں۔زائرین نے یہ سفر ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب روس یوکرین میں مزید اہداف کو فضا سے نشانہ بنا رہا ہے اور اس جنگ کے لیے اپنے ریزو فوجیوں کو متحرک کر رہا ہے۔

یہ جنگ اپنے آٹھویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہودی زائرین، جن میں سے بہت سے اسرائیل اور دور دراز کے کئی دوسرے علاقوں سے آئے ہیں، یوکرین کے ایک چھوٹے سے قصبے اومان میں اکھٹے ہوئے جہاں ایک یہودی ربائی ناچمن بریسلوف کا مقبرہ ہے۔ ان کا 1810 میں انتقال ہوا تھا۔

اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے بھی اپنے شہریوں کو انتباہ کیا تھا کہ وہ اس سال یوکرین کا سفر نہ کریں۔ لیکن اتوار کو تقربیاًٍ 23,000 زائرین اومان میں پہنچ چکے تھے۔

08:29 26.9.2022

بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ 25 ستمبر 2022
بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ 25 ستمبر 2022

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی بنگلہ دیش میں ایک کشتی جس میں تقریباً 100 ہندو یاتری سوار تھے ، ڈوب گئی ، جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مقامی سربراہ ایس ایم سراج الہدی نے بتایا کہ کشتی پر گنجائش ے زیادہ افراد سوار تھے۔ اتوار کی سہ پہر کو جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت کشتی ڈسٹرکٹ پنچ گڑھ کے علاقے بوڈا میں دریائے کراٹوا میں سفر کر رہی تھی۔

مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تک غوطہ خورو ں اور مقامی رہائشیوں نے دریا سے کم ا ز اکم 24 لاشیں نکال لیں تھیںَ۔ مرنے والوں میں کم از کم 12 عورتیں اور 8بچے شامل تھے ۔ جب کہ بہت سے مسافر تیر کر ساحل پر پہنچ گئے ۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنےمسافر ابھی تک لاپتا ہیں۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ غوطہ خور تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشتی میں سوار ہندو یاتری اپنے سب سے بڑے مذہبی تہوار درگا پوجا کے لیے اس مندر کی جانب جا رہے تھے جہاں ہر سال ہزاروں یاتری اکھٹے ہوتے ہیں۔

02:54 24.9.2022

گلوبل وارمنگ پر نوجوانوں کے خدشات، عالمگیر مربوط ہڑتالوں کا اہتمام

’ فرائیڈے فار فیوچر‘ کے زیرانتظام ماحولیات کے سرگرم کارکن برلن جرمنی میں پارلیمنٹ کے سامنے عالمی ہڑتال کے سلسلے میں جمع ہیں۔( اے پی)
’ فرائیڈے فار فیوچر‘ کے زیرانتظام ماحولیات کے سرگرم کارکن برلن جرمنی میں پارلیمنٹ کے سامنے عالمی ہڑتال کے سلسلے میں جمع ہیں۔( اے پی)

دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوانوں نے گلوبل وارمنگ کے اثرات کے بارے میں اپنے خدشات کو اجاگر کرنے کے لیے جمعہ کو ایک مربوط عالمی ہڑتال کا اہتمام کیا تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی سے متاثرہ غریب ممالک کے لیے مزید امداد کا مطالبہ کیا جا سکے۔

مظاہرین جکارتہ، ٹوکیو، روم اور برلن میں بینرز اور پوسٹرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے جن پر "ہم موسمیاتی بحران سے پریشان ہیں" اور "ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی" جیسے نعرے درج تھے۔

ان مظاہروں کا اہتمام "فرائیڈے فار فیوچر" یوتھ موومنٹ نے کیا جو 2018 میں سویڈش پارلیمنٹ کے باہر اکیلے احتجاج شروع کرنے والی معروف ایکٹیوسٹ گریٹا تھنبرگ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔


برلن میں ہونے والی ریلی میں تقریباً 20ہزار افراد نے شرکت کی جس میں جرمن حکومت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 100 بلین یورو کا فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

روم میں، تقریباً 5 ہزار نوجوان ایک مارچ کے لیے نکلے ، طلباء نے اٹلی کی ٹرانسپورٹ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اٹلی میں آبادی کے مقابلے میں کاروں کا تناسب یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹئیرس نے امیر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ توانائی کمپنیوں پرمنافع پر ٹیکس لگا کر، گلوبل وارمنگ سے متاثرہ غریب ممالک کو دیں۔

اس سال اقوام متحدہ کے ’کلائمیٹ سمٹ‘ یعنی ماحول پر سربراہ اجلاس میں پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے غریب قوموں کے لیے زیادہ مالی مدد کے مطالبات کئے گئے۔

12:42 23.9.2022

صومالیہ: امریکی فضائی حملے میں 27 عسکریت پسند ہلاک

امریکی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران میں ایک فضائی حملے میں الشباب عسکریت پسند گروپ کے 27 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہیران وہ مقام ہے جہاں فوج اور اتحادی فورسز نے گزشتہ ماہ شورش پسندوں کے خلاف ایک کارروائی شروع کی ہے ۔

امریکہ کئی برسوں سے صومالیہ میں القاعدہ کی ایک ذیلی شاخ الشباب کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے ۔ یو ایس افریقہ کمانڈ ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو کیا جانے والا یہ فضائی حملہ 2022 میں ریکارڈ کیا گیا چھٹا حملہ تھا۔

ہیران علاقے کے رہائشیوں نےکہا ہے کہ الشباب نے ان کے گھروں کو جلاتے ہوئے، کنووں کو تباہ کرتے ہوئے، عام شہریوں کو ہلاک کرتے ہوئے اور 40 سال کی بد ترین خشک سالی کے دوران ٹیکسوں کا مطالبہ کرتے ہوئے ، مقامی لوگوں کو حکومت کے ساتھ ساتھ لڑنے کے لیے پیرا ملٹری گروپس بنانے پر زور دیا ہے۔

عسکریت پسند ، جو مغربی حمایت یافتہ مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے اور ایک سخت اسلامی قانون کے نفاز کی کوشش کر رہے ہیں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ دار الحکومت موگا دیشو سے لگ بھگ دو سو کلومیٹر دور واقع ایک قصبے بولو برادے کے قریب وفاقی فورسز پر پر حملہ کر رہے تھے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG