رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

13:13 30.9.2022

امریکہ: ایوان نمائندگان نے ٹیک کمپنیوں پر کنٹرول سے متعلق بل منظور

سینٹ اور ایوان نمائدگان کی عمارت کے باہر ایک پولیس اہل کار ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ فائل فوٹو
سینٹ اور ایوان نمائدگان کی عمارت کے باہر ایک پولیس اہل کار ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ فائل فوٹو

امریکی ایوان نمائندگان نے ایسے بل کی منظوری دی ہے جس میں ریاستوں کو مسابقتی معاملات میں زیادہ اختیارات دے کر اور وفاقی ریگو لیٹرز کے لیے فنڈز میں اضافہ کرکے بڑی ٹیک کمپنیوں کے غلبے کو ہدف بنایا گیا ہے ۔

اس دو جماعتی اقدام کو ان زیادہ پر عزم شقوں سے الگ رکھا گیا جن کا مقصد میٹا ، گوگل ، ایما زون اور اپیل کو کنٹرول میں رکھنا ہے ۔ اور اسے ایوان اور سینیٹ کی اہم کمیٹیوں نے کلئیر کر دیا ہے ۔

یہ تجاویز کئی ماہ سے تعطل کا شکار تھیں جس سے کمپنیوں کو ا ان کےخلاف لابنگ کی بھر پور مہموں کا وقت مل گیا ۔

بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے مزید محدود بل کی توثیق کی ۔ ایوان کے قدامت پسندوں نے عدم اعتماد کے ریگو یٹرز کے لئے محصولات میں مجوزہ اضافے پر اعتراض کیا اس جواز کے ساتھ کہ صدر جو بائیڈن کے تحت فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اس میں حد سے زیادہ تجاوز کیا ہے ۔

12:54 30.9.2022

یوکرین : روسی حملے میں 23 افراد ہلاک درجنوں زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک عہدے دار نے بتایا کہ ماسکو کی جانب سے سات ماہ کی جنگ میں جمعے کے روز یوکرین کے شہر زاپورژیا میں ایک روسی حملے میں کم از کم 23 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق زاپورژیا کے علاقائی گورنر اولیکسینڈر سٹارخ نے یہ اعلان جمعے کے روز ایک آن لائن بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کم ا ز کم28 لوگ اس وقت زخمی ہو گئے جب روسی فورسز نے روسی مقبوضہ علاقے کی طرف جانےوالے انسانی ہمدردی کے ایک کونوائے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے جلی ہوئی موٹر گاڑیوں اور سڑک پر بکھری لاشوں کی تصاویر پوسٹ کیں ۔ روس نے فوری طور پر حملے کو تسلیم نہیں کیاہے۔

12:28 30.9.2022

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کی وجہ طویل العمری

ملکہ الزبتھ دوم پاکستان کے دورے کے موقع پر اس وقت کے صدر فاروں لغاری کے ساتھ بگھی میں۔ فائل فوٹو
ملکہ الزبتھ دوم پاکستان کے دورے کے موقع پر اس وقت کے صدر فاروں لغاری کے ساتھ بگھی میں۔ فائل فوٹو

برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کے بارے میں نیشنل ریکارڈز آف اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق ، ان کی موت کی وجہ ان کی " طویل العمری تھی۔

ان کی وفات کا وقت سہ پہر تین بجے درج کیا گیا ہے۔

انتقال کے وقت وہ اسکاٹ لینڈ ، بالٹر کےبالمورل قلعے میں تھیں۔ بکنگھم پیلیس نے ان کی وفات کا اعلان آٹھ ستمبر کو شام ساڑھے چھ بجے اس نشاندہی کے ساتھ کیا کہ آخری لمحات میں ان کےساتھ صرف کنگ چارلس سوم اور ان کی بہن شہزادی این موجود تھیں۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق ڈاکٹر ڈگلس جیمز ایلن گلاس نے کی ۔

ایلزبتھ اپنی زندگی کے آخری مہینوں کے دوران گاہے گاہے نقل و حرکت کے مسائل سے دوچار تھیں جس کی وجہ سے وہ اکثر ایک واکنگ چھڑی پر انحصار کرتی تھیں اور کئی عوامی تقریبات میں جانے سے قاصر تھیں۔

12:06 30.9.2022

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی بحریہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

جنوبی کوریااور امریکہ کی مشترکہ بحری فوجی مشقوں کا ایک منظر، فائل فوٹو
جنوبی کوریااور امریکہ کی مشترکہ بحری فوجی مشقوں کا ایک منظر، فائل فوٹو

اس ہفتے شمالی کوریا کی جانب سے بظاہر جنوبی کوریا اور امریکی فورسز کی دوطرفہ تربیت کے جواب میں، بالسٹک میزائلوں کے تجربات کی تجدید کے بعد ،جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کے بحری جنگی جہازوں نے جمعے کے روزپانچ برسوں میں اپنی پہلی اینٹی سب میرین مشقیں شروع کیں ۔

جنوبی کوریا کی بحریہ کےایک بیان کے مطابق جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب ایک روزہ سہ فریقی تربیت کا مقصد شمالی کوریا کی جانب سے آبدوزوں سے میزائل فائر کر نے کی اپنی صلاحیت میں اضافے کے دباو سے نمٹنا ہے ۔

شمالی کوریا، جوہری طاقت سے چلنے والی ایک آبدوز سمیت، زیادہ بڑی آبدوزیں بنا رہا ہے اور جدید میزائلو ں کے تجربات کر رہا ہے جنہیں حالیہ برسوں میں فائر کیا جا سکتا ہے ۔

شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں پانچ میزائلوں کے تجربات ، ایک ماہ میں ایسے پہلے تجربات ہیں اور امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے جنوبی کوریا کے دورے سے قبل اور بعد میں ہوئے ہیں ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG