رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

12:33 3.10.2022

یورپ کو موسم میں قدرتی گیس کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا کہ اس موسم سرما میں یورپ کوقدرتی گیس کی سپلائی میں غیر معمولی خطرات کا سامنا کر رہاہے۔

پیرس میں قائم آئی اے ای اے نے پیر کے روز گیس کے بارے میں جاری اپنی سہ ماہی رپور ٹ میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کی جنگ کے دوران پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کرنے کی صورت میں یورپی یونین کے ملکوں کے پاس گیس کی شدید قلت سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہی ہے کہ توانائی کی بچت کی جائے، اور انہیں موسم سرما میں گیس کا استعمال تیرہ فیصد تک کم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ گ

روپ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچت صارفین کے رویوں سے ہوگی مثلاً تھرمو اسٹیٹ کو ایک ڈگری کم کردینا اور بوائلر کے درجہ حرارت کو ایڈ جسٹ کرنا اور انڈسٹرئیل اور یوٹیلیٹی کو کم کرنا ۔

12:21 3.10.2022

صدر بائیدن کا طوفان سے متاثرہ پورٹریکو کا دورہ

صدر جو بائیڈن پیر کو پورٹریکو کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ہری کین فیونا سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ سمندری طوفان گزرنے کے دو ہفتے بعد اب بھی ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں اور ان کے گھر تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

کیٹگری ون کے ہری کین نے32 لاکھ لوگوں پر مشتمل اس امریکی علاقے میں بجلی کا سلسلہ منقطع کر دیا ہے جہاں 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس علاقے کے 14 لاکھ 70 ہزار صارفین میں سے لگ بھگ 90 فیصد کی بجلی بحال کر دی گئی ہے لیکن ایک لاکھ 37 ہزار لوگ ابھی تک بجلی سے محروم ہیں ۔

اس کے علاوہ ہ 66 ہزارلوگوں کو پینے کا صاف پانی سبھی میسر نہیں ہے۔ بایڈن نے اتوار کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک پیغام میں پورٹو ریکو اور فلوریڈا کے لوگوں سے کہا ،" ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ پر کیا گزر رہی ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں" ۔

بائیڈن بدھ کو فلوریڈا میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے وہاں جائیں گے۔

12:09 3.10.2022

موسم خزاں میں فلو کے پھیلاؤ کا خطرہ، ڈاکٹروں کا ویکسین شاٹس پر زور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈاکٹروں نے امریکیوں کے لیے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس موسم خزاں میں اپنے فلو کے شاٹس لگوانا نہ بھولیں

انہوں نے پہلی بار معمر افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خصوصی اضافی طاقت کا شاٹ لگوائیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ فلو سیزن کس حد تک خراب ہو گا۔

اگرچہ کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کے دوران فلو تاریخی طور پر اپنے کم ترین درجوں پر رہا ہے تاہم وہ واپس آسکتا ہے ۔ اس کا ایک اشارہ یہ ہےکہ آسٹریلیا میں ابھی حال ہی میں فلو کا ایک پریشان کن سیزن ختم ہوا ہے ۔

میمفس میں سینٹ جوڈ چلڈرن ریسرچ اسپتال کے انفلوئنزا کے ماہر رچرڈ ویبی نے کہا ہے،" اس سال ہم جانتے ہیں کہ فلو واپس آ گیا ہے،‘‘ امریکہ میں چھ ماہ کی عمر سے فلو کی سالانہ ویکسی نیشنز کی سفارش کی گئی ۔ہے

فلو 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں، چھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اور دل اور پھیپھڑوں کی بیماری سمیتیصحت کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہےاور اس سال معمر افراد کے لیے قوت مدافعت بڑھانے کے ایک عنصر کے ساتھ تیار کردہ ایک خصوصی ویکسین لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

12:01 3.10.2022

انڈونیشیا: فٹ بال میچ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں میں 17 بچے بھی شامل

فٹ بال میچ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمیں روشن کی جا رہی ہیں۔ 2 اکتوبر 2022
فٹ بال میچ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمیں روشن کی جا رہی ہیں۔ 2 اکتوبر 2022

انڈونیشیا کے ایک فٹ بال میچ کے بعد بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے 125 افراد میں سے کچھ کے اہل خانہ اور دوست اس وقت غم سے نڈھال ہو گئے جب متاثرین کی لاشیں پیر کو گھر واپس پہنچائی گئیں۔ مرنے والوں میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پریشان گھرانے اس فٹ بال میچ میں اپنے پیاروں کی اچانک ہلاکت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے جو صرف آبائی شہر اریما ایف سی کے شائقین نے دیکھا تھا کیوں کہ منتظم نے انڈونیشیا کی پرتشدد فٹ بال دشمنیوں کی تاریخ کی وجہ سے پرسیبا سورابایا کے حامیوں کے آنے پر پابندی عائد کردی تھی

اسپورٹس کی کسی تقریب میں یہ دنیا کی ایک مہلک ترین بھگدڑ تھی ۔ صدر جوکو ودودو نے سیکیورٹی کے طریقہ کار کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے ، اور فیفا کے صدر نے اموات کو فٹبال میں شامل سب کے لئے ایک تاریک دن اور اسے سمجھ سے بالا تر ایک سانحہ قرار دیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG