رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

09:11 4.10.2022

صومالیہ میں تین کار بم دھماکوں میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہو گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وسطی صومالیہ میں پیر کو ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں دو مقامی اہل کاروں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے لدی دو گاڑیوں میں دھماکہ صبح کے وقت جب کہ تیسرا دھماکہ دوپہر کو ہوا۔

تین دھماکوں نے وسطی صومالیہ کے شہر بیلڈوین کو ہلا کر رکھ دیا، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

بیلڈوین کے پولیس کمشنر بشار حسین جمالے نے حملوں اور کچھ مقامی اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی الشباب نے کی تھی، جن میں اہل کار، شہری اور فوجی ہلاک ہوئے۔

انہوں نے صومالی زبان میں کہا، ’’ہم سوگ مناتے ہیں لیکن روتے نہیں ہیں، اور ہم الشباب سے بدلہ لیں گے۔‘‘

صومالیہ میں اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

13:14 3.10.2022

ترکیہ میں مہنگائی 24 سال کی بلند ترین شرح پر، لیرا کی قدر میں 50 فی صد کمی

ترکیہ کا کرنسی نوٹ لیرا
ترکیہ کا کرنسی نوٹ لیرا

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر میں ترکیہ کی سالانہ افراط زر 24 سال کی نئی بلند ترین سطح ،83.45 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ان گھرانوں کو مزید نقصان پہنچا جو پہلے ہی توانائی، خوراک اور رہائش کے بلند قیمتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ترک شماریاتی ادارے نے پیر کو کہا کہ صارفین کی قیمتوں میں پچھلے مہینے سے 3.08 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی حقیقی شرح سرکاری اعدادوشمار سے بہت زیادہ ہے، جو کہ 186 فیصد ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ سال شرحوں میں کمی کے آغاز کے بعد سے لیرا امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کا 50 فیصد سے زیادہ کھو چکا ہے۔

13:08 3.10.2022

سمندیر طوفان ایان: عام شہری سیلاب میں پھنسنے ہوئے افراد کو نکالنے میں پیش پیش

ایان سے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے
ایان سے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے

ایسے میں کہ جب فلوریڈا میں حکام گزشتہ ہفتے سمندری طوفان ایان کے ساحل پر آنے کے بعد سیلابی پانیوں میں پھنسے ہوئے یا جزیروں پر الگ تھلگ ہو جانے والے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگ بھی سرکاری امدادی کوششوں میں مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک گروپ، پراجیکٹ ڈائنومو نے 20 سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی ہے، جن میں سے بہت سے عمر رسیدہ افراد ہیں۔

یہ لوگ اس وقت سینیبل جزیرے پر پھنس گئے تھے جب طوفان نے اسے فلوریڈا سے ملانے والا پل بہا دیاتھا۔

جزیرے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے امدادی گروپ کشتیوں، پیڈل بورڈز، واٹر اسکوٹروں اور دیگر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے جزیرے تک پہنچا اور انہیں وہاں سے نکلنے میں مددفراہم کی۔

12:52 3.10.2022

یوکریں: بحری جہازوں سے غریب ملکوں کو بھیجی جانے والی 530 ملین ڈالر کی گندم کی چوری

یوکرین گندم پیدا کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔
یوکرین گندم پیدا کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس اور پی بی ایس سیریز "فرنٹ لائن" کی ایک تحقیقات نے ایک جدید ترین روسی اسمگلنگ آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں جن کے مطابق جہاز کے مال کی جعلی فہرستوں اور سمندری ذخ کے استعمال سے کم از کم 530 ملین ڈالر مالیت کا یوکرینی اناج چوری کیا گیا ہے۔

اے پی اور فرنٹ لائن نے سیٹلائٹ تصاویر اور بحری رے ڈار کے ڈیٹا کو استعمال کر کے ان تین درجن بحری جہازوں کو ٹریک کیا جو یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقوں سے مشرق وسطی کی بندر گاہوں تک گندم پہنچانے کے لئے پچاس سے زیادہ سفر کرتے ہیں ، انہیں معلوم ہوا کہ یہ چوری دولتمند تاجر اور روس اور شام میں سرکاری ملکیت کی کمپنیاں کر رہی ہیں ۔ ان میں سے کچھ پر پہلے ہی امریکہ اور یورپی یونین نے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوری ایک ممکنہ جنگی جرم ہے ۔ کریملن نے کسی بھی قسم کے اناج کی چوری سے انکار کیا ہے لیکن روس کی سرکاری خبر رساں ایجن سی طاس نے 16 جون کو خبر دی تھی کہ یوکرین کا اناج ٹرکوں کے ذریعےکرائمیا بھیجا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں سر حدی چیک پوائنٹس پر طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

طاس نے بعد میں خبر دی کہ اناج کرائمیا پہنچ گیا ہے اور کہ اضافی رسدیں توقع ہے کہ مشرق وسطی اور افریقہ کے صارفین کے لیے بھیجی جائیں گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG