رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

11:39 17.10.2022

ترکیہ نے یونان کا برہنہ تارکین وطن بھیجنے کے الزام کو جھوٹ قرار دے دیا

ترک عہدے داروں نے اتوارکے روز یونان کے ان الزامات کوجھوٹ قرار دیا ہے کہ ترکی نے 92 برہنہ تارکین وطن کو یونان بھیجا ہے۔

یونان کے تارکین وطن سے متعلق وزیر ، نوٹس مٹاراچی کی جانب سے ہفتے کے روز ٹویٹر پر لباس سے محرم تارکین وطن کے فوٹوپوسٹ کیے جانے کے بعد ترکی کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر فاہریٹین التون، نے ٹوئٹر پر کہا کہ مٹاراچی غلط معلومات شئیر کر رہے تھے ۔

انہوں نے ترکی اور انگریزی زبان میں لکھا کہ اس کا مقصد ہمار ے ملک کے بارے میں شبہات پیدا کرنا ہے جب کہ انہوں نے ایتھنرز سے پناہ گزینوں کے خلاف بد سلوکی ترک کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ یونان نے ان مظلوم لوگوں کی تصاویر پوسٹ کر کے پوری دنیا کو ایک بار پھر دکھا دیا ہے کہ وہ ان مہاجرین کے وقار کا احترام نہیں کرتا جنہیں اس نے ان کی املاک ضبط کرنے کے بعد ملک سے نکال دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے کہا ہے کہ اسے ان افسوسناک خبروں پر شدید مایوسی ہوئی ہے اور اس نے اس توہین آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

11:34 17.10.2022

برطانوی وزیر اعظم لز کو عہدہ سنبھالتے ہی بحرانوں کا سامنا

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو اپنا عہدہ سنبھالے ابھی صرف چھ ہفتے ہوئے ہیں لیکن ان کی آزاد معاشی پالیسیوں نے ایک مالیاتی بحران، ہنگامی مرکزی بینک کی مداخلت، متعدد یوٹرن اور ان کے ٹرژری چیف کی برطرفی کو جنم دیا ہے۔

اب ٹرس کو حکمران کنزرویٹو پارٹی کے اندر بغاوت کا سامنا ہے جس نے ان کی قیادت کو انتہائی کمزور کر دیا ہے ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق قدامت پسند قانون ساز رابرٹ ہفان نے اتوار کو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ملک کے ساتھ لیبارٹری کےچوہوں کی طرح کاسلوک کر رہی ہے جن پر الٹرا، الٹرا فری مارکیٹ تجربات کیے جا سکتے ہیں۔

قدامت پسند اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ان کے رہنما کو زبردستی نکالنے کی کوشش کی جائے۔

اسی دوران ، ٹرس نے ایک نئے وزیر خزانہ، جیریمی ہنٹ کو مقرر کیا ہے، جو 31 اکتوبر کو بجٹ بیان دیتے وقت ٹرس کے بیشتر معاشی منصوبے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

11:27 17.10.2022

یوکرین کی جنگ نے چالیس لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے: اقوام متحدہ

ڈونٹسک ریجن کے ایک کیمپ میں یتیم بچے کھانا کھا رہے ہیں۔
ڈونٹسک ریجن کے ایک کیمپ میں یتیم بچے کھانا کھا رہے ہیں۔

بچوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے پیر کے رو ز کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی بحران کے باعث مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں چالیس لاکھ بچے غربت کا شکار ہو چکے ہیں۔

یونیسیف نے یہ نتائج 22 ملکوں کے اعداد و شمار کے ایک مطالعاتی جائزے سے اخذ کئے ۔

فروری میں اپنے پڑوسی پر حملے کے بعد سے روسی او ر یوکرینی بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یونیسیف کو معلوم ہوا کہ یوکرین کی جنگ اور خطے بھر میں مہنگائی کی وجہ سے روس میں غربت کا شکار ہونے والے بچوں کی کل تعداد میں لگ بھگ تین چوتھائی اضافہ ہوا، جب کہ مزید 28 لاکھ بچے اس وقت غربت کی لکیر سے نچلی سطح کے حامل گھرانوں میں رہ رہےہیں۔

یورپ اور وسطی ایشیا کے لیے یونیسیف کی ریجنل ڈائریکٹر افشاں خان نے کہا کہ ،پورے خطے کے بچے اس جنگ کی خوفناک لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم اس وقت ان بچوں اور خاندانوں کی مدد نہیں کرتے ، توبچوں کی غربت میں تیزی سے اضافے کا نتیجہ تقریباً یقینی طور پر زندگیوں ، تعلیم اور ان کے مستقبل کے زیاں کی صورت میں سامنے آئے گا۔

11:22 17.10.2022

نائیجیریا میں سیلابوں سے ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی : حکومت

نائیجریا میں سیلابوں سے وسیع علاقے زیر آب آنے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔
نائیجریا میں سیلابوں سے وسیع علاقے زیر آب آنے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

نائیجیریا میں ایک دہائی کے بدترین سیلابوں کے بارے میں اتوار کو جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 600 سےزیادہ لوگ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نائیجیریا کی وزارت برائے انسانی امور کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے اس آفت کے نتیجے میں 1.3 ملین سے زیادہ لوگ کو اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

انسانی امور کی وزیر سعدیہ عمر فاروق نے کہا کہ ،بدقسمتی سے، آج 16 اکتوبر 2022 تک 603 سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
وزیر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 500 تھی، لیکن اس میں جزوی طور پر اس لیے اضافہ ہو ا کیونکہ کچھ ریاستی حکومتوں نے سیلاب کے لیے تیاری نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 82,000 سے زیادہ مکانات اور تقریباً 110,000 ہیکٹر زرعی زمین بھی تباہ ہو چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG