صومالیہ میں الشباب کا اہم پلوں پر حملہ ، کم از کم 21 افراد ہلاک
صومالیہ میں مرکزی ریاست ہیر شابیل میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ۔
ایک طاقتور کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر کام کرنے والے فوجیوں نے ایک گاڑی کو روکا ۔
یہ چیک پوائنٹ مقامی حکومت کی عمارت اور جبوتی میں افریقی یونین کے امن کاروں کی زیر ملکیت ایک فوجی چھاونی کے قریب واقع ہے ۔
جلالاکسی ے نائب ڈپٹی کمشنر میر حسین سید نے کہا کہ بدھ کے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جن میں شہر کے دو سویلین رہنما شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہدف قصبے کے دو اہم پل تھے ۔ اسی دوران ایک اور دھماکے میں چار سویلینز سمیت چھ افراد اس وقت مارے گئے جب دحماکہ خیز مواد سے بھری تین پہیوں والی ایک موٹر سائیکل قصبے بلوبارڈ کے پل سے ٹکرائی۔
عینی شاہدین کی کھینچی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ پل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔
اٹلی کی نئی حکومت نیٹو کی حامی، یورپ کی حامی ہو گی : میلونی
جیورجیا میلونی نے ، جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ اٹلی کی نئی وزیر اعظم ہوں گی، بدھ کے روز دائیں بازو کے اپنے شراکت داروں کو یہ کہہ کر ناراض کر دیا کہ ان کی نئی حکومت نیٹو کی حامی اور یورپ کا مکمل طور پر ایک حصہ ہو گی ۔
ان کا غیر مفاہمتی بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ان کے قدامت پسند اتحادی سیلویو برلسکونی نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے لیے اپنی ہمدردی کا اعادہ کیا اور یوکرین کے صدر پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔
سخت الفاظ کے ایک اعلان میں میلونی نے کہا کہ کوئی بھی جماعت جو اس کی خارجہ پالیسی لائن سے اختلاف کرتی ہے اسے حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہئے جو اگلے ہفتے اقتدار سنبھالنے والی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک چیز جس پر میں ہمیشہ واضح رہی ہوں اور ہمیشہ واضح رہوں گی، میرا ارادہ ایک ایسی حکومت کی قیادت ہے جس کی ایک واضح اور غیر مبہم خارجہ پالیسی لائن ہو۔ جو کوئی اس سنگ میل کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا حکومت کا حصہ نہیں ہو سکتا۔
86 سالہ برلسکونی پوٹن کے ایک پرانے دوست ہیں اور انہوں نے منگل کو ریلیز کی گئی ایک آڈیو فائل میں فورزا اطالیہ پارٹی کے پارلیمانی ارکان پر واضح کیا کہ وہ روسی صدر کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ میٹھے خطوط اور تحائف کا تبادلہ کر ش چکے ہیں۔
بدھ کے روز نیو ز ایجنسی لاپریس کی جانب سے جاری ایک دوسری فائل میں برلسکونی نے کہا کہ یوکرین نے 2014 کے اس معاہدے کو ختم کر دیا ہے جسے مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوشانسک خطوں میں روسی زبان بولنے والوں کی جانب سے علیحدگی پسندوں کی ایک جنگ کے خاتمے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔
ان کی پہلی ریکارڈنگ کے جاری ہونےکے بعد فورزا اٹالیہ نے کہا کہ برلسکونی کا جنگ کے بارے میں نقطہ نظر یورپ اور امریکہ کے موقف سے ہم آہنگ تھا ۔
تاہم مخالفین نے ان دو ریکارڈنگز پر برلسکونی کو میلونی کی ساکھ کو سبو تاژ کرنے کا الزام عائد کیا ۔
فوجی ٹیکنالولزخریدنے والے پانچ روسی شہریوں پر امریکی پابندیاں عائد
امریکی پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ پانچ روسی شہریوں پر ا مریکہ سے خریدی گئی ملٹری ٹیکنالوجیز روسی خریداروں کو بھیجنے کی بناء پر بدھ کے رو ز ان کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ان میں سے کچھ ٹیکنالوجیز آخر کار یوکرین میں جنگی میدان تک پہنچیں۔
بروکلین میں وفاقی پراسیکیوٹرز نے کہا کہ روسی شہریوں یوری اورکوف اور سوتلانا کوزرگاشیوا نے جو الیکٹرانک آلات خریدے ان میں سمی کنڈکٹرز ، رے ڈارز اور سیٹلائٹس شامل تھے ۔
اسکیم کے ذریعے حاصل کیے گئے کچھ الیکٹرانکس روسی ہتھیاروں کے پلیٹ فارمز پر پائے گئے جنہیں یوکرین میں چھینا گیا تھا ۔
پراسیکیوٹرز نے مزید کہا کہ انہوں نے فوجی ٹیکنالوجیز کی ترسیل اور وینزویلا کے تیل کو روسی خریداروں تک پہنچانے کے لیے ایک جرمن کمپنی کو استعمال کیا۔
پراسیکیوٹرز نے کہا کہ اورکوف کوپیر کے روز جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ایک اور روسی سوتلا کو جس پر کیس میں الزام عائد کیا گیا اٹلی سے گرفتار کیا جا چکا ہے اور امریکہ اسے ملک بدر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
نائیجیریا: شدید سیلابوں میں 600 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر ہو گئے
نائیجیریا میں بھاری سیلابوں میں مرنے والوں کی تعداد 600 سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ دس لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سیلابوں نے کھیتوں اور سڑکوں کو زیر آب کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں خوراک اور ایندھن کی ترسیل سست ہو گئی ہے۔
عہدے دار اس تعطل کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ مہنگائی میں ایک نمایاں اضافے کے باعث نائیجیریا کے لوگوں کی زندگی پہلے ہی بہت دشوار ہو گئی ہے ۔
حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کی 36 میں سے 33 ریاستوں کے بیس لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔