رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:11 24.10.2022

امریکہ میں کووڈ-19 سے ملک بھر میں بچوں کا تعلیمی میعار پست ہوا ہے

امریکہ میں نئے قومی ٹیسٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہےکہ پینڈیمک نے ملک کے ہر حصے کے بچوں کی تعلیم کو تاریخی نقصان پہنچایا ہے ۔

تعلیمی ترقی کے قومی اندازے کے تازہ ترین نتائج کے مطابق ہر ریاست میں ریاضی اور پڑھنے کے اسکورز میں کمی دیکھی گئی ۔

ریا ضی کے اسکورز میں تاریخی کمی دیکھی گئی اور پڑھائی کے اسکورز گر کر 1992 کی سطح پر واپس چلے گئے ۔

2019 کے بعد سے اس سال پہلی بار ٹیسٹ دیے گئے اور اسے تعلیم پر پینڈیمک کا قومی سطح کا پہلا نمائندہ جائزہ خیال کیا گیا ہے ۔

وزیر تعلیم میگوئل کارڈونا نے ان نتائج کو نا قابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اسکولوں کو بچوں کی تعلیمی بحالی میں مدد کے لئے اپنی کوششوں میں دوگنا اضافہ کردینا چاہئے ۔

10:12 24.10.2022

بورس جانسن وزارت اعظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے

بورس جانسن، فائل فوٹو
بورس جانسن، فائل فوٹو

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ قدامت پسند پارٹی کی قیادت کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے ، جس سے ان کی واپسی کے بارے میں شدید قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔

جانسن ، جنہیں جولائی میں اخلاقیات کے اسکینڈلز کے دوران معزول کیا گیا تھا ،ان کے بارے میں بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی تھی کہ وہ لز ٹرس کی جگہ لیں گے جنہوں نے گزشتہ ہفتے استعفی دیا تھا۔

انہوں نے اختتام ہفتہ اپنے ساتھی قانون سازوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں گزارا ، اور کہا کہ انہوں نے 100 سے زیادہ ووٹ اکٹھے کیے ہیں جو انتخاب لڑنے کے لیے درکار حد ہے ۔

لیکن وہ حمایت میں سابق وزیر خزانہ رشی سناک سے کافی پیچھے ہیں۔

جانسن نے کہا کہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ آپ اس وقت تک مؤثر طریقے سے حکومت نہیں کر سکتے جب تک آپ کے پاس پارلیمنٹ میں ایک متحدہ پارٹی نہ ہو ۔

ان کی دست برداری نے سناک کوبرطانیہ کےاگلے وزیر اعظم کے طور پر سب سے مضبوط امیدوار بنا دیا ہے ۔ وہ پیر کے روز ہی مقابلہ جیت سکتے ہیں۔

10:03 24.10.2022

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان انتباہی گولیوں کا تبادلہ

شمالی اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے مغربی ساحل سے پرے ایک متنازع علاقے کے قریب انتباہی گولیوں کا تبادلہ کیا ہے ، جو جزیر ہ نما کوریا میں فوجی کشیدگیوں میں اضافے کی تازہ ترین علامت ہے ۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے ایک تجارتی بحری جہاز پر انتباہی فائر کئے جس نے شمالی کوریا کی حد یعنی کوریائی سمندر کی فی الواقع سرحد کو پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر بیالیس منٹ پر عبور کیا۔

سرکاری میڈیا پر پوسٹ کیے گئے شمالی کوریا کے ایک سرکاری بیان کے مطابق، تقریباً90 منٹ کے بعد شمالی کوریا نے جواب میں ایک سے زیادہ راکٹ لانچر سسٹم سے دس گولے داغے۔

کسی فریق نے پیر کو کسی قسم کی جھڑپوں کی اطلاع نہیں دی ہے ۔

12:08 21.10.2022

ایران کی بہادر خواتین ہماری مدد کی حق دار ہیں: کینیڈا کی وزیر خارجہ کا ورچوئل کانفرنس سے خطاب

کینڈا کی وزیر خارجہ نے جمعرات کو دنیا بھر سے اپنی ہم منصب خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کی انتہائی بہادر خواتین ہماری مدد کی حقدار ہیں۔ ایران کی خواتین واضح طور پر کہہ رہی ہیں کہ وہ اب زیادہ دیر تک معاشرے میں خواتین کے بارے میں حکومت کے وژن کو برداشت نہیں کریں گی ۔

رائٹرز کے مطابق اجلاس میں ایران میں مہسا امینی کی پولیس کے زیر حراست ہلاکت کے بعد ایک ماہ سے جاری مظاہروں پر گفتگو ہوئی ۔

جولی نے کہا کہ اجلاس سے ایرانی خواتین کے ساتھ عالمی یک جہتی کا اظہار ہوتاہے یہ ایرانی حکومت کو یہ پیغام دیتا ہے کہ دنیا نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ زمہ داری ہے کہ ایران کی خواتین کی اواز کو پھیلانے میں مدد کریں۔

ایران نے ان ملکوں پر اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے جنہوں نے مظاہروں کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG