رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:11 26.10.2022

معدنی ایندھن کا بڑھتا ہوا استعمال مزید لوگوں کو بیمار کر رہا ہے، عالمی ادارہ صحت

کوئلے اور معدنی تیل کے جلانے سے خارج ہونے والی گیسیں انسان کو بیماریوں کی جانب دھکیل رہ ہے۔
کوئلے اور معدنی تیل کے جلانے سے خارج ہونے والی گیسیں انسان کو بیماریوں کی جانب دھکیل رہ ہے۔

ڈاکٹروں اور صحت کے دوسرے ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنی ایندھن کے استعمال کی عادت دنیا کو مزید بیمار اور لوگوں کو ہلاک کر رہی ہے ۔

منگل کے روز کے طبی جریدے لینسیٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید موسم نے لگ بھگ 100 ملین لوگوں کو بھوک میں مبتلا کر دیا ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمزور گروپس میں 68 فیصد لوگ گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں اور ہر سال کوئلے ، تیل اور قدرتی گیس جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی سے دنیا بھر میں 12 لاکھ لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

لینسیٹ کی رپور ٹ میں صحت کے 43 مختلف اشاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے صحت کے عالمی مسائل بد تر شکل اختیار کر رہے ہیں۔

13:59 26.10.2022

ناک کے ذریعے دیے جانے والی اسپرے ویکسین کا استعمال شروع ہو گیا

ناک کے ذریعے دی جانے والی ویکسین
ناک کے ذریعے دی جانے والی ویکسین

چین کے شہر شنگھائی نے بدھ کے روز سے کویڈ* 19 کی ناک کے ذریعے لی جانےوالی ویکسین کی فراہمی شروع کر دی ہے جو دنیا میں بظاہر ایسی پہلی ویکسین ہے۔

شہر کے ایک سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک اعلان کے مطابق اسپرے کے ذریعے منہ کےراستے دی جانے والی اس ویکسین کو پہلے سے ویکسین شدہ لوگوں کو ایک بوسٹر ڈوز کے طور پر فری دیا جا رہا ہے۔

سوئی کے بغیر دی جانے والی ویکسینز ان لوگوں کوویکسین کی جانب راغب کر سکتی ہے جوٹیکے لگوانا پسند نہیں کرتے ، جب کہ یہ غریب ملکوں میں ویکسی نیشن کی توسیع میں بھی مدد گار ہو سکتی ہیں کیوں کہ ان کا انتظام کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے ۔

چین کے پاس ویکسین کا عالمی اجازت نامہ نہیں ہے لیکن وہ چاہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے بوسٹر شاٹس لگوا لیں۔ اس سے قبل کوویڈ-19 کی سخت پابندیوں کے باعث چین کی معیشت متاثر ہو چکی ہے۔

13:39 26.10.2022

سیمی کنڈیکٹر چپ کی درآمد میں کمی کے باعث چین کی چپ انڈسٹری کے خدشات میں اضافہ

جنوبی کوریا کی کمپیوٹر چپ ساز کمپنی ایس کے ہینکس نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے چین کو سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات پر کریک ڈاؤن میں اضافہ ہوا تو وہ چین میں اپنے مینیوفیکچرنگ آپریشنز فروخت کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔

ایس کے ہینکس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر کیون نوہ نے بدھ کو اس کے بعد ایک کانفرنس کال کے دوران ان خدشات کا اظہار کیا جب کمپنی نے بتایا کہ اس کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں آخری سہ ماہی میں 60 فیصد کم ہوا ہے۔

اس نے کاروبار کے بگڑتے ہوئے ماحول کو اس کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ سے عالمی افراط زر میں اضافے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مرکزی بینکوں کی طرف سے عائد سود کی بڑھتی ہوئی شرحوں اور صارفین کی مانگ میں کمی کے باعثان ہائی ٹٰک مصنوعات کی طلب میں کمی ہوئی ہے جن میں کمپیوٹر چپ استعمال ہوتی ہے ۔

13:24 26.10.2022

ی فرانسیسی صدر ایمانویل اور جرمن چانسلر شلز کے درمیان ملاقات. یورپی یونین کے معاملات پر گفتگو متوقع

فرانسیسی صدرایمانویل میکراں بدھ کے روز جرمن چانسلر اولاف شلز کے ساتھ پیرس میں ملاقات کر رہے ہیں جب کہ یورپی یونین کی اسٹریٹیجی ، دفاع اور اقتصادی پالیسیوں پر دونوں پڑوسی ملکوں اور یورپی یونین کے اتحادیوں کے درمیان اختلافات جاری ہیں ۔

میکراں اور شلز بدھ کے رو ز صدارتی محل میں ایک ورکنگ لنچ کریں گے ۔

ابتدا میں اس دن فرانس اور جرمنی کی ایک مشترکہ کابینہ میٹنگ ہونا تھی لیکن اسے جنوری کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

پیرس اور برلن دونوں یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ابھی کچھ دو طرفہ مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کام کرنا ہے ۔

فرانس اور جرمنی کے درمیان اختلافات غیر معمولی بات نہیں ہے جو دونوں ہی یورو زون کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات پر مختلف موقف رکھتی ہیں ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG