رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:34 27.10.2022

امریکہ: وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ سے متعلق 100 سے زیادہ مقدمات دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وسط مدتی الیکشن میں 12 دن باقی ہیں۔ لیکن ملک بھر کی عدالتوں میں، نتائج پر شکوک پیدا کرنے کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔

اس سال کے آغاز سے، آنے والے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے زیادہ تر ریپبلکنز کی جانب سے 100 سے زیادہ مقدمے دائر کیے گئے ہیں۔

ری پبلکنز نے میل میں ووٹنگ کے قواعد، ووٹر تک رسائی، ووٹنگ مشینوں، ووٹنگ رجسٹریشن، غلط نشان زدہ غیر حاضر بیلٹ کی گنتی اورمتعصب نگرانوں کی پول تک رسائی جیسے سوال اٹھائے ہیں۔

یہ انتخابات سے پہلے اب تک کی سب سے زیادہ قانونی چارہ جوئی ہے - اور یہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادیوں کی ناکامیوں سے پیدا ہونے والی حکمت عملی کی تبدیلی ہے۔

11:56 27.10.2022

صدر بائیڈن اور اسرائیلی ہم منصب آئزک ہرتزوگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، علاقاتی صورت حال پر تبادلہ خیالات

صدر بائیڈن اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ، 26 اکتوبر 2022
صدر بائیڈن اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ، 26 اکتوبر 2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی صدر آئزک ہرتزوگ سے ملاقات کی تاکہ علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر بات کی جا سکے جن میں ایران سے لاحق خطرہ اور اسرائیل کی علاقائی یک جہتی اور عرب دنیا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے طریقے شامل تھے ۔

بائیڈن نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی مضبوط وابستگی کو اجاگر کیا ۔

میٹنگ سے قبل بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں یہ بات 500 بار کہوں گا کہ اسرائیل کے ساتھ مضبوط وابستگی کی بنیاد ہمارے اصول، ہمارے خیالات اور اقدار ہونی چاہئیں ۔

یہ دورہ اندرون ملک امکانی سیاسی تبدیلی سے قبل ہو ا ہے جب کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کو آنے والے ہفتوں میں انتخابات کا سامنا ہو گا۔

11:48 27.10.2022

روس کی جوہری مشقوں میں ایٹمی آبدوز، طیارے اور مختلف اقسام کے میزائل شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بدھ کے روز اپنے ملک کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی مشقوں کا دور سے مشاہدہ کیا جن کا مقصد کسی بڑے جوہری حملے کے ردعمل کی کمپیوٹر پر نقل تیار کرنا تھا۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن نےپوٹن کی وہ ویڈیو دکھائی جس میں وہ ایک بڑی ٹیلی ویژن اسکرین پر مشقوں کا مشاہدہ کررہے تھے جن کے ساتھ فوجی رہنماؤں کے تبصرے شامل تھے ۔

نشریات میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشقوں میں ایک جوہری آبدوز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیارے اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی متعدد مشقیں شامل ہیں ۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا کہ روس نے نوٹس دیا تھا کہ وہ سالانہ مشقیں منعقد کرنے جا رہا ہے، جسے "گروم" یا "تھنڈر" کہا جاتا ہے ۔ یہ مشقیں ایسے میں ہوئیں جب نیٹو نے پیر کو اپنی سالانہ جوہری مشقیں شروع کیں، جنہیں سٹیڈفاسٹ نون کہا جاتا ہے۔

کئی روز سے روسی عہدے دار یوکرین پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ اپنے تنازعے میں ایک نام نہاد ڈرٹی بم بنانے اور استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو ایک بند دروازوں کے پیچھے روس کے الزامات پر گفتگو کی ۔ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ الزامات اس لیے لگائے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں جنگ میں اضافے کی کسی قسم کا کوئی بہانہ بنایا جاسکے۔

02:04 27.10.2022

اسرائیلی صدر یوکرین میں ایرانی ڈرون کے استعمال بارے انٹیلی جنس صدر بائیڈن کے سامنے رکھیں گے

یوکرین کی فوج تباہ ہونے والے ایرانی ساختہ ڈرون کی تصاویر 13 ستمبر کو جاری کر چکی ہے۔ (اے پی فائل)
یوکرین کی فوج تباہ ہونے والے ایرانی ساختہ ڈرون کی تصاویر 13 ستمبر کو جاری کر چکی ہے۔ (اے پی فائل)

اسرائیلی صدرآئزک ہرزوگ بدھ کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ایرانی ڈرونز کے بارے میں انٹیلیجنس کی معلومات شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہرزوگ کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایسی تصاویر ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین میں گرائےجانے والے ڈرونز اور ایران کے 2021 میں تجربہ کیے گئے ڈرونز کے درمیان مماثلت موجود ہے۔

ایران نے روس کو ان ڈرونز کی کی ترسیل کی تردید کی ہے اور روس نے انہیں یوکرین میں استعمال کرنے سے انکار کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG