رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:14 28.10.2022

90 فی صد چینی نوجوان چین کو امریکہ اور مغرب سے برتر یا برابر سمجھتے ہیں

چین کےسرکاری میڈیا کے ایک ادارے کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ ملک کے 90 فیصد نوجوان مغرب اور امریکہ کو چین کے برابر سمجھتے ہیں یا انہیں کمتر ہی سمجھتے ہیں ۔

کمیونسٹ پارٹی سے منسلک گلوبل ٹائمز کی جانب سے 100 سے زائد شہروں میں 14 سے 35 سال کی عمر کے 1,655 افراد کے سروے سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے نوجوان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہو گئے ہیں۔

سروے اور اس سے منسلک خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے سوشل سیکیورٹی ، تاریخ اور کلچر جیسے شعبوں کی بہتری نے بھی نوجوانوں کے ان رویوں میں ایک کردار ادا کیا ہے ۔

جائزے کے نتائج حالیہ سماجی تبدیلیوں کے برعکس ہیں جیسے کہ شرح پیدائش میں کمی اور سماجی نقل و حرکت کی کمی کی وجہ سے نوجوانوں میں اتنی مایوسی کہ وہ شادی کرنے، بچے پیدا کرنے، گھر یا کار خریدنے سے گریز کر رہے ہیں اور صرف اور صرف پیسہ کمانے کی دوڑ میں مصروف ہیں ۔

14:04 28.10.2022

عراقی کابینہ نے محمد شیعہ ال سوڈانی کی قیادت میں نئی حکومت کی منظوری دے دی

عراقی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک نئی حکومت کی منظوری دے کر ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری تعطل کو ختم کردیا ہے لیکن اسے ابھی تک بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔

52 سالہ وزیر اعظم محمد شیعہ ال سوڈانی ، جو اس سےپیشتر عراق کے انسانی حقوق کے امور اور محنت اور سماجی امور کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، اگلی حکومت کی قیادت کریں گے ۔

سوڈانی نے ووٹنگ سے قبل ایک تقریر میں دوسرے امور کے علاوہ معیشت کی اصلاح ، بدعنوانی کے سد باب، انحطاط پذیر پبلک سروسز کو بہتر بنانے ، غربت اور بے روزگاری کے مقابلے کا عزم ظاہر کیا ۔

انہوں نے تین ماہ کے اندر انتخابی قانون میں ترمیم اور ایک سال کے اندر جلد پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا وعدہ بھی کیا ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کی ووٹنگ اس انتخاب کے ایک سال بعد ہوئی ہے جس میں شیعہ عالم مقتدی الصدر سب سے بڑے فاتح تھے لیکن جو ایک حکومت کی تشکیل کے لئے حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے ۔

13:56 28.10.2022

ڈرٹی بم کے روسی الزامات: جوہری توانائی کا عالمی ادارہ یوکرین کی جوہری تنصیات کا معانئہ کرے گا

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ’آئی اے ای اے‘ کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے جمعرات کو کہا کہ معائنہ کاروں کو یوکرین کی دو تنصیبات پر چند دنوں میں پہنچ کر کام کرنا شروع کر دینا چاہیے جن کے بارے میں روس نے الزام لگایا ہے کہ وہاں جوہری مواد کو ڈرٹی بم بنانے کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

گروسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں صحافیوں کو بتایا کہ، میں نے اس بارے میں یوکرینی وزیر خارجہ دمیتروکولیبا کے ساتھ ٹھوس بات چیت کی۔ وہ اس نتیجے پر پہنچے، اور میں نے اتفاق کیا کہ کسی کا بھی شک کو دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’آئی اے ای اے‘ کے انسپکٹرز یہ دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ آیا تنصیبات پر ایندھن کو کسی طرح سے دو بارہ پراسس کیا گیا ہے تاکہ اس میں سے دو اجزا سیزیم اور سٹرونٹیم حاصل کیے جائیں جو تابکاری بم بنانے میں استعمال ہوتے ہیں ۔

گروسی نے کہا کہ انسپکٹر چند روز میں اپنا نتیجہ اخذ کر سکیں گے۔

14:43 27.10.2022

یورپ میں توانائی کا بحران : لکڑی کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ

گیس اور تیل کی قلت کے سبب یورپ میں جلانے کی لکڑی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور ٓصاحب ثروت لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر سشمسی توانائی کے پینل لگوا رہے رہے ہیں۔
گیس اور تیل کی قلت کے سبب یورپ میں جلانے کی لکڑی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور ٓصاحب ثروت لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر سشمسی توانائی کے پینل لگوا رہے رہے ہیں۔

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے دورا ن روس کی جانب سے قدرتی گیس کی ترسیل میں کمی کے باعث یورپ میں پیدا ہونےوالے توانائی کے بحران نے کچھ لوگوں کو موسم سرد تر ہونے پر گرم رہنے کے لئے سستے ذرائع مثلاً جلانے کی لکڑیوں کا رخ کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ مالڈووا اور کوسوو جیسے غریب ملکوں کے ساتھ ساتھ مغربی اور وسطی یورپ کے امیر ملکوں میں بھی لکڑی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ لوگ جتنا زیادہ ان کا ذخیرہ کر رہے ہیں اور جلا رہے ہیں اتنا ہی ان کی قیمتوں میں اضافہ ہور ہا ہے اور ان کی قلتوں اور چوریوں کی رپورٹس مل رہی ہیں جب کہ فراڈ کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ اور لکڑیوں کے جلانے اور درختوں کی کٹائی میں اضافے سے ماحولیات کی آلودگی میں اضافے کے بارے میں خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG