Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
پاکستان میں ان دنوں کئی چھوٹی بڑی صنعتیں بیرون ملک سے خام مال اور مشینری منگوانے میں رکاوٹوں کی شکایت کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ ان رکاوٹوں کی بڑی وجہ ایل سیز نہ کھلنا بتایا جاتا ہے۔ محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
کراچی کے نسلہ ٹاور کو منہدم کیے جانے کے واقعے کو ایک برس بیت گیا ہے۔ یہ ایک برس متاثرہ رہائشیوں کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں تھا۔ وہ آج بھی وہاں گزرے لمحات کو یاد کرتے ہیں۔ اُن کا یہ بھی شکوہ ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود تاحال اُنہیں معاوضہ نہیں ملا۔سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔۔۔
حال ہی میں سندھ کے گورنر کی ذمے داریاں سنبھالنے والے کامران خان ٹیسوری سیاست میں بہت کم وقت میں بہت آگے پہنچ جانے والے لوگوں میں سے ہیں۔ بعض افراد انہیں ایک متنازع کردار سمجھتے ہیں اور ان کی بطور گورنر تعیناتی کو غیر سیاسی قوتوں کے اثر و رسوخ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ان کا انٹرویو دیکھیے۔
"مجھے دھوکے سے دبئی بول کر پاکستان میں اتار دیا۔ میں نے یہاں 20 برس گزار دیے نہ بہن بھائی ہیں نہ بچے صرف اللہ کا سہارا ہے۔" یہ الفاظ حمیدہ بانو کے ہیں جنہیں بھارت سے اسمگل کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔ کراچی کے ولی اللہ ایسی خواتین کو ان کے پیاروں سے ملاتے ہیں۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ
پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' آج سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ کئی برسوں کے انتظار کے بعد شائقین اس فلم میں فواد اور ماہرہ خان کی جوڑی کے ساتھ حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو بھی اسکرین پر دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کاسٹ سے ملیے
خادم حسین ملاح کا خاندان منچھر جھیل میں کشتیوں پر آباد تھا۔ جھیل میں پانی خطرے کے نشان سے بلند ہوا تو ان کا پورا قبیلہ جھیل چھوڑ کر خشکی پر آبسا۔ خادم حسین ملاح نے سیلاب میں کمائی کا متبادل ذریعہ بھی تلاش کر لیا ہے، مگر انہیں ڈر ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ان کا مستقل روزگار خطرے میں پڑسکتا ہے۔
سیلاب آیا تو بدین کے منور علی اپنا گھر بار نہ بچا سکے۔ البتہ انہیں یہ اطمینان تھا کہ وہ اور ان کے گھر والے اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ موت اب بھی ان کے تعاقب میں ہے۔
اس کی پیدائش کے وقت بھی تیز بارش ہو رہی تھی، بارش کی وجہ سے ہم اسپتال نہیں جا سکے اور ہمارے پاس بچی کے لیے کپڑے بھی نہیں تھے۔" یہ کہانی سندھ کی ریشماں بی بی کے ہیں جنہوں نے شدید مشکل حالات میں بیٹی کو جنم دیا۔ ان کے لیے زچگی کا مرحلہ کتنا کٹھن تھا؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں
پاکستان کے صوبے سندھ کا علاقہ سجاول بھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور سندھ میں ایک اور سیلابی ریلا آنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود سجاول میں ایک کاشت کار اپنی زمین سے پانی نکال کر چاولوں کی فصل کاشت کر رہے ہیں۔ اس کاشت کار سے ملا رہے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد۔
کراچی میں قائم ریلیف کیمپوں میں کچھ ایسے سیلاب متاثرین بھی مقیم ہیں جنہیں سیلاب کی وجہ سے دوسری بار اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ بار بار نقل مکانی پر مجبور ہونے والے کئی خاندان اب اپنے آبائی علاقوں کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا سوچ رہے ہیں۔ محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
دیکھیے ان حاملہ خواتین کی کہانی جو انتہائی نامساعد حالات میں اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سندھ کی منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔ ایسے میں جھیل کے اطراف کی آبادیوں کے مکین محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جھیل میں باغ یوسف کے قریب شگاف ڈالا گیا ہے تاکہ پانی کا دباؤ کم کیا جائے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
حالیہ بارشوں میں خواتین اور بچوں کی محفوظ جگہ پر منتقلی کے دوران پڈعیدن کے ایک نواحی گاؤں کے بچے کی جان چلی گئی تھی۔ گاؤں کے مکین اپنے گھروں کی تباہی پر پریشان تو ہیں لیکن بچے کی موت کا غم اس سے بھی زیادہ گہرا ہے۔ تفصیلات سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
''سرکار کچھ نہیں کرے گی، ہمیں بس اللہ کا آسرا ہے،'' نم آنکھوں کے ساتھ ادا ہونے والے یہ الفاظ سیلاب متاثرہ خاتون حمیدہ کے ہیں جو اس وقت سندھ کے علاقے پڈعیدن کے ایک سرکاری اسکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حمیدہ اور ان جیسے کئی افراد سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو بیٹھے ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
وائس آف امریکہ کی سیریز 'آزادی کے 75 سال' کی اس ویڈیو میں آپ سندھ کے بعض ایسے ہندو خاندانوں کی کہانی جانیں گے جو 1947 کے بعد بھی پاکستان میں ہی رہے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
انور مقصود نے 10 برس قبل 14 اگست سیریز کا پہلا اسٹیج ڈرامہ لکھا تھا۔ اب اس کے آخری حصے ساڑھے 14اگست پیش کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انورمقصود کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادی ملے 75 برس ہونے والے ہیں لیکن آج بھی ہم اس کے قابل نہیں۔ عمیر علوی اور خلیل احمد کی رپورٹ دیکھیے
پاکستان میں آٹو انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے۔ ایک طرف ڈالر کی قیمت بڑھی ہے تو دوسری طرف درآمدات بند ہونے سے کارساز کمپنیاں خام مال درآمد کرنے سے قاصر ہیں اور انہوں نے نئی گاڑیوں کی بکنگ بند کردی ہے۔ مبصرین کے مطابق گاڑی لینا اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
کسی کو نوادرات جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے تو کسی کو ڈاک کے پرانے ٹکٹ۔ لیکن کیا آپ نے سنا ہے کہ کوئی ملی نغموں کا متوالا ہو؟ کراچی کے نوجوان ابصار احمد پاکستان کی تاریخ میں بننے والے اب تک کہ تمام ملی نغموں کا ریکارڈ نہ صرف زبانی جانتے ہیں بلکہ ان کے پاس یہ تمام ملی نغمے موجود بھی ہیں۔
کراچی میں مون سون بارش کے بعد لوگوں کے گھروں میں پانی بھرنا اور گلی محلوں کا تالاب بن جانا معمول کی بات ہے۔بارشوں میں جان لیوا حادثات بھی پیش آتے ہیں۔ کراچی میں بارش رحمت کے بجائے ہمیشہ زحمت کیوں بنتی ہے اور شہری ہر سال مون سون میں کن مسائل کا سامنے کرتے ہیں؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
کراچی کا کیپری سنیما پاکستان کے سب سے پرانے اور بڑے سنیما گھروں میں سے ایک ہے۔ رواں ماہ اس کے قیام کو 54 برس مکمل ہوئے ہیں لیکن اخراجات میں اضافے کی وجہ سے اب یہ سنیما مشکل میں ہے۔ کیپری سنیما کی کہانی دیکھیے عمیر علوی اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں